پوپ گلوکارہ نازیہ حسن کی 23 ویں برسی منائی گئی
کراچی: پوپ گلوکاری کی ملکہ پاکستانی گلوکارہ نازیہ حسن کی 23 ویں برسی منائی گئی۔
پوپ گلوکاری میں چھوٹی عمر میں ہی نام کمانے والی گلوکارہ نازیہ حسن 3 اپریل 1965ء کو کراچی میں پیدا ہوئیں، انہوں نے صرف 15 سال کی عمر میں بھارتی فلم ’’قربانی‘‘ کیلئے’’آپ جیسا کوئی میری زندگی میں آئے‘‘ گانا گا کر اپنے آپ کو منوایا اور شہرت کی بلندیوں کو چھوتی چلی گئیں۔
نازیہ حسن نے اپنے فنی کریئر کا آغاز پاکستان ٹیلی ویژن کے مشہور پروگرام ’’سنگ سنگ چلیں‘‘ سے کیا جس میں ان کے بھائی زوہیب حسن بھی موجود تھے، دونوں بہن بھائیوں نے فن گلوکاری کے ساتھ اعلیٰ تعلیم بھی حاصل کی۔
گلوکارہ کے گانے "آپ جیسا کوئی میری زندگی میں آئے" نے مقبولیت کے ریکارڈز قائم کئے اور اس پر انہیں بھارت کا مشہور فلم فیئر ایوارڈ بھی ملا، نازیہ حسن یہ ایوارڈ حاصل کرنے والی پہلی پاکستانی تھیں، اس گانے کے بعد نازیہ اور زوہیب حسن کا مشہور البم ’’ڈسکو دیوانے‘‘ ریلیز ہوا۔
نازیہ حسن اور زوہیب حسن کو فن کی منفرد خدمات کے اعتراف میں صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی سے بھی نوازا گیا، گلوکارہ پھیپھڑوں کے سرطان میں مبتلا ہوئیں اور اسی موذی مرض کے نتیجے میں 13 اگست 2000ء کو خالق حقیقی سے جا ملیں۔
ایک تبصرہ شائع کریں