اتحاد ٹاؤن فيز 1 کے زير اہتمام شاندار گرينڈ بيلٹ اور يوم آزادی کی تقريب کا انعقاد
لاہور: اتحاد ٹاؤن فيز 1، مين رائيونڈ روڈ پر واقع ہے جہاں 13 اگست کی شام ايک پُروقار جشن اور عظيم الشان بيلٹ ايونٹ کا اہتمام کيا گيا۔
اتحاد ٹاؤن کے زیر اہتمام تقريب کے موقع پر واسع چودھری کی ميزبانی ميں شامل افراد کے پلاٹ نمبروں کی بيلٹنگ ہوئی، انصاف کے تقاضوں پر پورا اترتے ہوئے، میرٹ اور شفافيت کو يقینی بناتے ہوئے فائلز سے بيلٹنگ کا يہ اہم اقدام اتحاد ٹاؤن کی مسلسل محنت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔
حب الوطنی کے جذبے کے ساتھ اس تقريب کو 14 اگست تک بڑها ديا گيا جس ميں معروف فنکار بلال سعيد کے ساتھ کنسرٹ اور آتش بازی کا اہتمام کيا گيا، جس نے جشن آزادی کے ماحول کو نئی بلنديوں پر پہنچا ديا، اس کےعلاوه شرکا نے سٹالز پر موجود مختلف قسم کے کهانوں سے بهرپور لطف اٹهايا۔
تقريب ميں مینجنگ ڈائريکٹر چودھری محمد منير کے ساتھ گروپ ڈائريکٹرز چودھری فيصل منير، چودھری سہيل منير اور چودھری راحيل منير کے علاوه چيف آپريٹنگ آفيسر شيخ شجاع الله خان نے شرکت کی۔
گروپ ڈائريکٹرز نے جشن آزادی کے موقع پر عوام کے لیے دلی نيک خواہشات کا اظہار کيا، انہوں رئيل اسٹيٹ اور متحد کميونٹيز کے اہم کردار پر زور ديا جو ملک کے روشن مستقبل کے ليے ضروری ہيںم انہوں نے اتحاد ٹاؤن کی انتظاميہ ٹيم کو مبارکباد دی اور ايک شاندار عوامی تقريب کے انعقاد پر مارکيٹنگ ڈيپارٹمنٹ کی کاوشوں کو بهی سراہا۔
اتحاد گروپ ريئل اسٹيٹ ڈويژن کے سی او او شيخ شجاع الله خان نے شاندار بيلٹ ايونٹ اور يوم آزادی کی تقريبات کے کامياب انعقاد پر اپنے جذبات کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ اس وقت جب ہم اپنے ملک کی آزادی کا جشن منا رہے ہيں، آئيے ترقی کے جذبے سے سرشار اپنی صلاحيتوں کا بهی جشن منائيں جو پاکستان کے رئيل اسٹيٹ سيکٹر کی حيقيت ہے۔
انہوں نے کہا کہ اتحاد ٹاؤن فيز 1 اتحاد اور ترقی کی علامت کے طور پر کهڑا ہے، اتحاد ٹاؤن کی بنيادی اقدار وعدے کے مطابق تکميل اور معيار ہيں، يہ تقريب نہ صرف ايک جشن کی علامت ہے بلکہ اس بات کو يقينی بنانے کے ليے ہمارے عزم کی بهی عکاسی کرتی ہے کہ وعدے صرف کيے ہی نہيں گئے بلکہ انہيں مسلسل پورا بهی کيا گيا ہے۔
ایک تبصرہ شائع کریں