شدت پسندوں کا شامی فوجیوں کی چیک پوسٹ پر حملہ، 11 اہلکار جاں بحق

 

شدت پسندوں کا شامی فوجیوں کی چیک پوسٹ پر حملہ، 11 اہلکار جاں بحق

ادلب:  شام میں شدت پسندوں نے شامی فوجیوں کی چیک پوسٹ پر حملہ کر دیا جس کے نتیجے میں 11 فوجی اہلکار جاں بحق اور 20 زخمی ہوگئے۔

خبر ایجنسی کے مطابق شام کے صوبے ادلب کے جنوب میں شامی فوج پر حملہ کیا گیا، شدت پسندوں نے پہلے بڑا دھماکا کیا اور اس کے بعد سرکاری فورسز کی چیک پوسٹ پر دھاوا بول دیا۔

روس اور حزب اختلاف کے حامی جنگجو ترکیہ کی ثالثی میں طے شدہ جنگ بندی کے معاہدے پر 2020ء سے عمل پیرا ہیں لیکن اس کے باوجود شام کے شمال مغربی علاقے میں وقفے وقفے سے جھڑپوں کا سلسلہ جاری ہے۔

خیال رہے کہ شام کی جنگ میں اب تک 5 لاکھ سے زائد افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں جبکہ اس دوران لاکھوں افراد نقل مکانی پر مجبور ہوئے۔

0/Post a Comment/Comments