عدالت کا شیر کے مالک شمس الحق کو 10 لاکھ روپے جرمانہ، ضمانت منظور کر لی

 

عدالت کا شیر کے مالک شمس الحق کو 10 لاکھ روپے جرمانہ، ضمانت منظور کر لی

کراچی:  شارع فیصل پر شیر آنے کے کیس کی سماعت کے دوران عدالت نے شیر کے مالک شمس الحق پر 10 لاکھ روپے جرمانہ عائد کرتے ہوئے ضمانت منظور کر لی۔

عدالت نے ملزمان کو دو دن میں جرمانہ ادا کرنے کا حکم دیدیا، شمس الحق، عبید، غلام مرتضیٰ، نصیر سمیت 5 ملزمان کی ضمانت بھی منظور ہو گئی، عدالت نے ملزمان کو دو، دو لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا۔

شیر کے مالک ملزم شمس الحق نے عدالت میں بیان دیا کہ ہمیں شیر نہیں چاہیے، کسی کے بھی حوالے کیا جائے، جس پر عدالت نے کچھوے اور شیر کو قدرتی ماحول فراہم کرنے کی ہدایت کر دی۔

عدالت نے شیر اور کچھوے کو کیس کا فیصلہ ہونے تک کراچی زُو میں رکھنے کا حکم دے دیا، عدالت نے محکمہ وائلڈ لائف کو 14 دن میں چالان پیش کرنے کی ہدایت کر دی۔

0/Post a Comment/Comments