چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ نے 10 احتساب عدالتوں کو سپیشل کورٹس میں تبدیل کر دیا

 

چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ نے 10 احتساب عدالتوں کو سپیشل کورٹس میں تبدیل کر دیا

کراچی:  چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ نے سندھ کی 10 احتساب عدالتوں کو سپیشل کورٹس میں تبدیل کردیا۔

رجسٹرار سندھ ہائیکورٹ نے نوٹیفکیشن جاری کرتے ہوئے وزارت قانون و انصاف کو خط لکھ دیا، سندھ میں قائم 10 احتساب عدالتوں کو بینکنگ، سپیشل کورٹ کسٹم، سپیشل کورٹس اینٹی نارکوٹکس میں تبدیل کیا گیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق کراچی کی 5 احتساب عدالتوں کو سپیشل کورٹس میں تبدیل کیا گیا، حیدر آباد کی دو احتساب عدالتوں کو بینکنگ کورٹ دادو اور میرپور خاص میں تبدیل کیا، سکھر کی 3 احتساب عدالتیں بینکنگ کورٹ گھوٹکی، بینکنگ کورٹ شہید بےنظیر آباد، سپیشل کورٹ سکھر میں تبدیل کی گئیں۔

0/Post a Comment/Comments