کرسٹیانورونالڈو کودیکھ کر بچہ خوشی کے آنسو نہ روک سکا، ویڈیووائرل

 

کرسٹیانورونالڈو کودیکھ کر بچہ خوشی کے آنسو نہ روک سکا، ویڈیووائرل

جاپان :  عالمی شہرت یافتہ فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نے اپنے ایک ننھے مداح کی خواہش پوری کر دی، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ۔

سعودی کلب النصر کے کھلاڑی کرسٹیانو رونالڈو نے فرانسیسی کلب پیرس سینٹ جرمن کے ساتھ جاپان میں دوستانہ میچ کھیلا، میچ کے بعد جاپان کے "یانمار ناگائی" سٹیڈیم میں داخل ہونے والے راہداری میں ایک دلفریب واقعہ پیش آیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ۔

بچہ اپنے پسندیدہ سٹار کھلاڑی کو دیکھ کر اس قدر متاثر ہوا کہ رو پڑا۔ خوشی کے جذبات میں اس کے آنکھیں بہ پڑی تھیں کیونکہ عالمی سٹار کو دیکھنے کا اس کا خواب پورا ہوگیا تھا۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ راہداری میں چھوٹا بچہ کرسٹیانو رونالڈو کو اتنے قریب دیکھ کر حیران رہ گیا اور اپنے پسندیدہ کھلاڑی کو دیکھ کر اپنے جذبات پر قابو نہ رکھ سکا اور رو پڑا۔

بچے کی اس والہانہ محبت اور آنسوؤں نے کرسٹیانو رونالڈو کو اسے گلے لگانے پر مجبور کر دیا ، بچے نے پرتگالی سٹار سے اپنی قمیض پر دستخط کرنے کا کہا جس کو رونالڈو نے فوراً ہی مان لیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق کرسٹیانو رونالڈو نے بچے کے پاس کھڑے ہو کر اس سے بات چیت بھی کی۔

0/Post a Comment/Comments

before post content

after post