فیفا ویمنز ورلڈ کپ میں آج مزید تین میچز کا فیصلہ ہوگا

 

فیفا ویمنز ورلڈ کپ میں آج مزید تین میچز کا فیصلہ ہوگا

سڈنی:  فٹ بال کی عالمی تنظیم فیفا کے زیر اہتمام ویمنز ورلڈ کپ کے نویں ایڈیشن میں آج مزید تین میچوں کا فیصلہ ہو گا ۔

پہلے میچ میں گروپ بی کی ٹیمیں آسٹریلیا اور نائیجیریا لینگ پارک، برسبین کے مقام پر آمنے سامنے ہوں گی جبکہ دوسرا میچ گروپ ای کی ٹیموں دفاعی چیمپئن امریکا اور نیدرلینڈز کے درمیان ویلنگٹن ریجنل سٹیڈیم، ویلنگٹن میں کھیلا جائے گا۔

تیسرے میچ میں بھی گروپ ای کی ٹیمیں پرتگال اور ویتنام مدمقابل ہوں گی اوریہ میچ نیوزی لینڈ میں وائیکاٹو سٹیڈیم، ہیملٹن میں کھیلا جائے گا۔

ٹورنامنٹ کا ناک آؤٹ مرحلہ 5 اگست سے شروع ہو گا جبکہ فائنل 20 اگست کو کھیلا جائے گا۔

0/Post a Comment/Comments

before post content

after post