فیفا ویمنز ورلڈ کپ : کینیڈا نے آئرلینڈ کو میگا ایونٹ سے آؤٹ کردیا

 

فیفا ویمنز ورلڈ کپ : کینیڈا نے آئرلینڈ کو میگا ایونٹ سے آؤٹ کردیا

پرتھ :  فیفا ویمنز فٹبال ورلڈ کپ کے گروپ میچ میں کینیڈا نے آئرلینڈ کو شکست دے کر میگا ایونٹ سے آؤٹ کردیا۔

پرتھ ریکٹینگولر سٹیڈیم میں کھیلے گئے ویمنز ورلڈ کپ گروپ بی کے میچ میں آئرلینڈ کی کپتان کیٹی میک کیب نے میچ کے آغاز میں ہی گول کرکے اپنی ٹیم کو برتری دلائی، یہ آئرلینڈ کا میگا ایونٹ میں پہلا گول تھا۔

کینیڈا نے میچ میں شاندار واپسی کرتے ہوئے یکے بعد دیگرے دو گول کرکے نہ صرف میچ میں اپنی جیت کو یقینی بنایا بلکہ اپنا ڈیبیو ورلڈ کپ کھیلنے والی آئرش ٹیم کو میگا ایونٹ سے باہر بھی کردیا۔

کینیڈا کی ڈیفینڈر میگن کونولے نے 45 ویں منٹ میں پہلا گول کیا جبکہ ایڈریانہ لیون نے کچھ ہی دیر بعد دوسرا گول کرکے اپنی ٹیم کو 1-2 سے کامیابی دلائی۔

0/Post a Comment/Comments

before post content

after post