ویسٹ انڈیز اور بھارت کے درمیان پہلا ون ڈے آج کھیلا جائے گا

 

ویسٹ انڈیز اور بھارت کے درمیان پہلا ون ڈے آج کھیلا جائے گا

برج ٹاؤن :  ویسٹ انڈیز اور بھارت کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین میچوں پر مشتمل ون ڈے سیریز کا آغاز آج سے ہوگا۔

دونوں ٹیمیں ون ڈے سیریز کے پہلے میچ میں آج کینسنگٹن اوول، برج ٹاؤن، بارباڈوس میں مدمقابل آئیں گی، دوسرا ون ڈے میچ 29 جولائی کو بارباڈوس جبکہ تیسرا اور آخری ون ڈے میچ یکم اگست کو ٹرینیڈاڈ میں کھیلا جائے گا۔

اس سے قبل دونوں ٹیموں کے درمیان کھیلی گئی دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز بھارتی ٹیم نے 0-1 سے جیت لی تھی۔

مہمان ٹیم نے پہلے ٹیسٹ میں ویسٹ انڈیز کو ایک اننگ اور 141 رنز سے شکست دی تھی جبکہ دوسرا ٹیسٹ ہار جیت کے فیصلے کے بغیر ختم ہوگیا تھا۔

0/Post a Comment/Comments

before post content

after post