بزنس نیوز

 


 

01

شماریات بیورو نے رواں مالی سال جولائی سے اپریل تجارتی اعداد و شمار جاری کر دیئے جس کے مطابق رواں مالی سال جولائی سے اپریل تک برآمدات میں 11.71 فیصد کی کمی ریکارڈ ہوئی۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ جولائی سے اپریل تک برآمدات کا حجم 23 ارب 17 کروڑ ڈالر رہا، جولائی سے اپریل درآمدات میں 28.44 فیصد کی کمی ہوئی، جولائی سے اپریل درآمدات کا مجموعی حجم 46 ارب 88 کروڑ ڈالر رہا۔

……………………………………………

02

 مہنگائی کی چکی میں پسنے والی عوام کو اب ایل پی جی کی مد میں جھٹکا دے دیا گیا ہے۔

اوگرا نے ایل پی جی بھی مزید مہنگی کر دی ہے اور ماہ مئی کیلئے نئی قیمتوں کا نوٹی فکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 4 روپے 89 پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے اور فی کلو ایل پی جی کی نئی سرکاری قیمت 233 روپے 88 پیسے مقرر کی گئی ہے۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ مئی کیلئے ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر 57 روپے 70 پیسے مہنگا کیا گیا ہے، جس کے بعد 11 اعشاریہ 8 کلو گرام گھریلو سلنڈر کی نئی قیمت 2759 روپے 89 پیسے مقرر کی گئی ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

03

 ادارہ شماریات کے مطابق اپریل میں مہنگائی میں 2.41 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس سے مہنگائی کی ماہانہ شرح 36.42 فیصد کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔

رپورٹ کے مطابق جولائی سے اپریل مہنگائی کی اوسط شرح 28.23 فیصد ریکارڈ کی گئی، ایک سال میں سگریٹ 159.89 فیصد جبکہ چائے 108.76 فیصد اور آٹا 106.07 فیصد مہنگا ہوا۔


0/Post a Comment/Comments