جلاؤ گھیراؤ کرنے والوں کو پرامن مظاہرین کی صفوں میں داخل کیا گیا، عمران خان


لاہور: (دنیا نیوز) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ثابت کروں گا جلاؤ گھیراؤ کرنے والوں اور بندوق برداروں کو مظاہرین کی صفوں میں داخل کیا گیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے اپنا ایک ویڈیو بیان شیئر کرتے ہوئے کہا کہ یہ ویڈیو پیغام میں نے 18 مارچ کو اسلام آباد کے جوڈیشل کمپلیس میں بچھائے گئے قتل کے جال میں سے بحفاطت بچ نکلنے کے بعد ریکارڈ کروایا۔

سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ان شاءاللہ جب بھی ایک آزادانہ تحقیق ہوگی میں یہ ثابت کروں گا کہ گھیراؤ کرنے والے، بندوق برداروں کو بالکل اسی طرح پرامن مظاہرین کی صفوں میں داخل کیا گیا جیسے یہ اس موقع پر کرنے کی منصوبہ بندی کیے ہوئے تھے جس کا پردہ میں نے اس ویڈیو میں چاک کیا۔

0/Post a Comment/Comments