ریجنل نیوز

 

علاقائی نیوز

01

سرہاری میں شہداد پورکی سیشن کورٹ عدالت  نے فوڈ انسپکٹر سرکار مگسی کو گندم میں مٹی ملانے پر فوڈ انسپکٹر سرکار مگسی پر ایف آئی آر درج کرنے کا حکم دے دیا

فوڈ انسپکٹر سرکار مگسی کے خلاف  در خواست شہری مرتظی ٰجمالی نے 3 ماہ  قبل درخواست دائر کی تھی۔سرہاری کے شہریوں نے فوڈ انتظامیہ کے خلاف احتجاج بھی کیا تھا

جس کی  سماعت پر عدالت نے فیصلہ سناتے ہوئے فوڈ انسپکٹر اور گدام کے چوکیدارکے  خلاف ایف آئی آر درج کرنے کا حکم دے دیا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

02

اوکاڑہ میں پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان مبینہ پولیس مقابلہ

ساتھیوں کی کراس فائرنگ سے دو ڈاکو ہلاک ہو گئے جبکہ رات کی تاریکی کا فائدہ اُٹھاتے ہوئے تین ڈاکو فرار پولیس کی علاقہ میں ناکہ بندی ۔ پولیس کو دیکھ کر ڈاکووں نے اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی۔پولیس کی  جوابی  بھی فائرنگ ۔نامعلوم ڈاکو اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہو گئے جبکہ تین فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ۔جائے وقوعہ سے ڈکیتی شدہ مال برآمد کیا گیا ڈی پی او اوکاڑہ کیپٹن ر منصور امان کے حکم پر پولیس کی بھاری نفری نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ، فرار ڈاکووں کی تلاش جاری ہے پولیس کا کہنا ہے کہ جلد فرار ہونے والے ڈاکوؤں کو بھی گرفتار کر لیا جائے گا

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

03

 

دادو میں  این ٹی ایس2013پاس  کرنےوالے نوجوانوں کا احتجاج

نوجوانوں  کا کہنا تھا کہ ہم نے 2013 میں این ٹی ایس کے ٹیسٹ پاس کیے پھر بھی سندھ حکومت نے آرڈر نہیں  جاری کیے۔ 10 مئی کو نواب شاہ میں زرداری ہاوس کے سامنے پر امن احتجاج کرینگے۔ مزید جانتے ہیں اصغر ملاح

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

04

اوکاڑہ میں محکمہ لائیو سٹاک عامر نذیر کی بڑی کاروائی ۔ مضر صحت گوشت تلف کر دیا گیا

اوکاڑہ کے  چک نمبر 38 /2RAمحکمہ لائیو سٹاک کی بڑی کاروائی علاقہ چک نمبر 38/2RA کے لوگوں نے  گوشت کے ناقص ہونے شکایت کی تھی جس پر چیکنگ کی گئی محکمہ لائیو سٹاک کے آفیسر عامر نذیر نے کارروائی کرتے ہوئے ناقص گوشت  کواپنی تحویل میں لے لیا اور اس کو بعد  میں تلف کردیا۔ لائیو سٹاک کے اس اقدام پر اہل علاقہ نے محکمہ لائف سٹاک کے افسر عامر نذیر کو خراج تحسین پیش کیا ۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

05

ڈی پی او بٹگرام سونیا شمروزکی بچوں سے اظہارِ محبت کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل عوام کی جانب سے خوب داد وصول کی

مزید بتا رہے  ہیں عبد الرحمن رحمانی

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

06

 گوجرخان انتظامیہ کی نااہلی کا منہ بولتا ثبوت، بلدیہ گوجرخان کے دفتر حیاتسر روڈ پر موجود فلٹریشن پلانٹ بند افسران خواب خرگوش کے مزے لینے میں مصروف ۔                  بلدیہ گوجرخان کے دفتر حیاتسر روڈ پر موجود فلٹریشن پلانٹ عرصہ دراز سے بند پڑا ہوا ہے جس کی وجہ سے  رہائشی اور دوکاندار پینے کے صاف پانی کے حصول کے لیےدر بدر بھٹکنے پر مجبور ہیں شہریوں کا کہنا ھے کہ متعدد بار انتظامیہ کے نوٹس میں اس اہم مسئلہ کو لانے کے باوجود بھی کوئی شنوائی نہیں ہوئی شہر میں افسران خواب غفلت کا شکار ہیں ۔شہریوں نے اسسٹنٹ کمشنر گوجرخان میاں مراد حسین نیکوکارہ سے اپیل کی ہے کہ اس اہم مسئلے کو حل کر کے پانی کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے تاکہ لوگ صاف پانی جیسی سہولیات سے مستفید ہو سکیں ۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

07

کہوٹہ کے علاقہ تھوہا خالصہ میں بابا سائیں تاج دین نوشاہی سرکار کے سالانہ عُرس کے موقع  پر کہوٹہ کلب اور گوجرخان کلب کی ٹیموں کے مابین کبڈی میچ کا انعقاد کیا گیا، جس میں خطہ پوٹھوار کے نامور کھلاڑیوں نے حصہ لیا،

مزید جانتے ہی راجہ پرویز اقبال کی اس رپورٹ میں

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

08
چنیوٹ   میں میونسپل کارپوریشن کے افسران اور ملازمین کا ڈپٹی کمشنر محمد آصف رضا کی ہدایت پر تجاوزات مافیا کے خلاف آپریشن جاری

ضلعی انتظامیہ ان ایکشن تجاوزات کے خلاف بلاامتیاز آپریشن جاری ہے کئی دہائیوں سے قائم مستقل تجاوزات کو گرایا جارہا ہے میونسپل کارپوریشن کے سی او ایم سی محمد وقاص ہرل نے کہا ہے کہ عرصہ 50 سال سے قائم مستقل تجاوزات کے خلاف آپریشن خوش آئند ہے ،شہریوں کو نوٹس جاری کیے گئے ہیں کہ وہ تجاوزات کوختم کریں تجاوزات کے خلاف بلا امتیاز آپریشن جاری رہے گا

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

09

احمد پور شرقیہ کے علاقےمبارک پور میں  منشیات فروش شہریوں کیلئے وبال جان بن گئے شرابیوں کے جہھتے نے  چادر چار دیواری کاتقدس پامال کرتے ہوئے 80 سالہ بزرگ خاتون سمیت مرد وخواتین  پر تشدد کیا ۔

کھلے عام شراب کی فروخت کے باعث شہری عدم تحفظ کاشکار ہیں چند روز قبل ملزمان اسماعیل,جمیل,فدا حسین ودیگر  نےرہائشی آبادی پرحملہ کردیا ۔ حملہ آوروں

نے شراب پی رکھی تھی جس کی سی سی ٹی وی کیمرہ میں ویڈیو ریکارڈنگ موجود ہے ۔ پولیس کابااثر افراد کے خلاف کارروائی سے کرنے سے گریز۔ متاثرہ خاندان کااحتجاج ڈی پی او بہالپور  کو نوٹس لینے مطالبہ

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

10

نواب شاہ میں امن و امان کی صورتحال چوری لوٹ مار اور تاجروں کو تحفظ فراہم کرنے کے لئے کیمسٹ اینڈ ڈرگسٹ ایسوسی ایشن شھید بینظیر آباد سربراہ دیدار رند صدر کیمسٹ اینڈ ڈرگسٹ ایسوسیشن شھید بینظیر آباد کے عہديداروں کی سربراہی میں اسپتال روڈ سے نیشنل پریس کلب تک احتجاجی ریلی نکالی گئی اس موقع پر  مظاہرین نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا  کہ نواب شاہ شہر میں امن و امان کی صورتحال بہت خراب ہوتی جا رہی ہے شہر میں موبائل فون اور کیش کی لوٹ مار کے واقعات میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے اور مزید کہا کہ نواب شاہ میں کاروباری اور تاجر برادری اپنے آپ کو غیر محفوظ سمجھتے ہیں جبکہ اگر کوئی چوری یا ڈکیتی کا واقع پیش آتا ہے تو پولیس کی جانب سے کوئی تعاون نہیں کیا جاتا اور نہ  ایف آئی آر داخل کی جاتی ہے جس کی وجہ سے آج ہم مجبور ہو کر روڑ پر نکلے ہیں انہوں نے اعلی حکام سے مطالبہ کیا ہے نواب شاہ میں امن امان قائم کیا جائے

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

11

سجاول  آئی جی سندھ کی جانب سے منشیات کے خاتمہ  کے لیےٹاسک فورس اور پولیس کی کارروائیوں کا کا سلسلہ جاری ہے  ملزمان  سےبھاری مقدار میں گٹکہ برآمد ۔منشیات فروش گرفتار سجاول اور محلہ میں قاٸم گٹکہ فیکٹری پہ دو چھاپے اور کارروائیاں لاکھوں کی مالیت کا گٹکہ مٹیریل اور تیار شدہ گٹکہ برآمد کرکے 2منشیات فروشوں کو گرفتار کرلیا سجاول کے نامور منشیات ڈیلر کے گوداموں پر چھاپہ مار کارواٸی میں لاکھوں کی مالیت کا گٹکہ مٹریل تحویل میں لیا منشیات فروشوں کی گرفتاری کے لیےمختلف مقامات پہ چھاپہ مار کارراوائیا جاری ہیں

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

12

عمران جعفر قتل کیس کا فیصلہ سیشن جج چنیوٹ امجد نزیر چوہدری نے سنا دیا ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج امجد نذیر چوہدری نے مشہور قتل کیس کی سماعت کی جرم ثابت ہونے پر ملزم سہیل اصغر کو سزائے موت اور پانچ لاکھ جرمانہ کی سزا سنا دی گئی جرم ثابت ہونے پر اصغر علی کو عمر قید اور پانچ لاکھ جرمانہ کی سزا سنا دی گئی اسسٹنٹ کمشنر جھنگ عمران جعفر کو 5 دسمبر 2021 کو اپنے گھر چھٹی پر آئے ہوئے ان کے سگے چچا اور اسکے بیٹے نے معمولی تلخ کلامی پر فائرنگ کرکے قتل کر دیا تھا

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

13

مسافر بس ٹریکٹر ٹرالی میں تصادم -

 

راجن پور میں انڈس ہائی وے کھیڑا فارم کے قریب تیز رفتار مسافر بس اور ٹریکٹر ٹرالی میں تصادم ۔حادثے کے نتیجے میں دو افراد موقع پر جانبحق 10 افراد زخمی - ریسکیو 1122 کی امدادی ٹیم نے زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہسپتال راجن پور منتقل کر دیا زخمی افراد میں 2افراد کی حالت تشویشناک - مسافر بس راجن پور سے ڈیرہ غازی خان جا رہی تھی

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

14

 

ڈپٹی کمشنر قصور محمد ارشد بھٹی کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر چونیاں محمد عامر بٹ دن رات فیلڈ میں متحرک اور ذخیره اندوزوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری  3000 سے زائد  چینی کے بیگ پکڑ کر گودام کو فوری طور پر سیل کر دیا۔۔

اسسٹنٹ کمشنر چونیاں محمد عامر بٹ نے ذخیره اندوزوی کرنے والے مافيا کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے گوداموں میں ذخیرہ کیے گئے 3000 سے زائد  چینی کے بیگ پکڑ کر گودام کو فوری طور پر سیل کر دیا اور موقع پر ذخیرہ اندوز مافیا کے خلاف مقدمات درج کرنے کا حکم جاری

اسسٹنٹ کمشنر چونیاں کا کہنا تھا کہ ذخیرہ اندوزی گندم /چینی یا اور کسی بھی قسم کی ہو ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی اور ذخیره اندوزوں مافیا کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جائے گی

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

15

ڈسٹرکٹ ایگریکلچر ایڈوائزری کمیٹی ڈیرہ غازیخان کا ڈپٹی کمشنر مہر شاہد زمان لک کی زیرصدارت  اجلاس ۔

حکومت پنجاب کے احکامات پر کپاس کی بڑے پیمانے پرکاشت کو یقینی بنانے ،کپاس کے حکومتی انیشیٹیوز بارے کسانوں کو آگاہی فراہم کرنے اور کپاس کی کاشت،بہتر پیداوار کیلئے اہم مقامات پرپینا فلیکس آویزاں کئے جانے  کی ہدایات مہر شاہد زمان لک نے کہا نہری پانی کی فراہمی میں حائل رکاوٹوں کو فوری دور کیا جائے،تمام مائنرز میں پانی دستیابی کی تفصیلات فراہم کی جائیں۔انہوں نےنہروں کے تعمیراتی کاموں پر تین گنا لیبر لگا کر جلد ورکنگ مکمل کرنیکی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ضلع کے کسی جگہ سے پانی کی غیر دستیابی کی اطلاع ملی تو میں سخت ایکشن لونگا۔

 

 

 


0/Post a Comment/Comments