ریجنل نیوز

 

 

01

راولپنڈی کی کریانہ ایسوسی ایشن کاآج  ہنگامی اجلاس ہوا۔اجلاس میں فیصلہ کیاگیا کہ آئندہ کوئی بھی ایسوسی ایشن کی قیادت،ممبران یافوکل پرسنز پر کوئی بھی الزامات لگائے گا یااس سے بدتمیزی کرئے گا اس کیخلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جائیگی اس سلسلے میں ہم نے اپنا لیگل ایڈوائزر مقررکردیا ہے تاکہ آئندہ کوئی اس قسم کی حرکت کاسوچ بھی نہ سکے۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کریانہ ایسوسی ایشن راولپنڈی کے صدر سلیم پرویز بٹ نے ایسوسی ایشن کے تمام عہدیداران اورشرکاء کو بتایا کہ آٹے کے مل ریٹ شیئر کرنے پر مجھ پر بے جاالزامات لگائے گئے اوربدتمیزی کی گئی ان کاکہنا تھا کہ جب آٹے کامل ریٹ ہے تو سب کو اس کا پتہ ہونا چاہیے تاکہ عوام کو ریلیف فراہم کیاجاسکے اور کوئی گراں فروشی نہ کرئے۔

02

خبر شامل کرتے ہیں ڈیرہ اللہ یار سے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما مراد سعید کے خلاف ایف آئی آر کے خلاف پاکستان تحریک انصاف یوتھ ونگ کے سینئر نائب صدر محمد عارف رند کی سربراہی میں احتجاجی ریلی نکالی گئی ریلی میں تحریک انصاف کے کارکنان کی بڑی تعداد نے شرکت کی ریلی شہر کے مختلف راستوں سے ہوتے ہوئے مزدور چوک پہنچی جہاں احتجاج کیا گیا  ریلی کے شرکا نے حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی کی اس موقع پر پاکستان تحریک انصاف یوتھ ونگ کے رہنما محمد عارف رند نے مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت بوکھلاہٹ کا شکار ہوگیا ہے عمران خان کی عوامی مقبولیت کی وجہ سے حکومت اپنا ذہنی تواز کھو چکا ہے جسکی وجہ سے آئے روز تحریک انصاف کے رہنماوں اور کارکنان پر جھوٹے ایف آئی آر درج کئے جاتے ہیں۔

03

رتوڈیرو شہر کے  نادر شاہ محلے میں نامعلوم ملزمان نے  15 سالہ لڑکی کو مبینہ طور پر اغوا کر کے جنسی زیادتی کا نشانہ بنا کرملزمان فرار ہو گئے، بچی گھر پہنچنے پر بیہوش ہوگئی۔واقعے کی اطلاع کے لیے ورثہ تھانے پرپہنچے تو ایس ایچ او نےمیڈیکل لیٹر دیکر والدین کو ہسپتال بھیج دیا جب کہ ورثہ نے مبینہ زیادتی کا شکارلڑکی کو طبی امداد کے لیے چانڈکا ہسپتال لاڑکانہ کے ایمرجنسی وارڈ لیکر پہنچ گئے۔  اس دوران مبینہ جنسی زیادتی کا نشانہ بننے والی لڑکی کے والد نے بتایا کہ میری بیٹی اپنے گھر والوں سے ناراض ہو کر آج نادر شاہ کے علاقہ میں اپنی نانی کے گھر جارہی تھی کہ میری بیٹی نے گھر آکر ایسے واقعہ کی اطلاع دی کہ اس کے ساتھ نامعلوم ملزمان نے اجتماعی جنسی زیادتی کی ہے ۔ جس کے بعد ہم تھانے گئے تو پولیس نے لیٹر دیکر ہمیں نکال دیا  انہوں نے مطالبہ کیا کہ واقعہ میں ملوث ملزمان کو گرفتار کرکے انصاف فراہم کیا جائے۔

04

بھوآنہ امیدوار برائے ایم پی اے حلقہ پی پی 96 چوہدری ثاقب خان چدھڑ عوامی خدمت میں پیش پیش پنسرہ روڈ پر ہونے والی ڈکیتی کا معاملہ ثاقب خان کے کاوشوں سے گن پوائنٹ پر لوٹی گئی تین لاکھ روپے سے زائد کی رقم ریکوری کروا کر مدعی محمد آصف کے حوالے کر دی گئی ہے مدعی اظہار تشکر کرتے ہوئے ریلی کی شکل میں ثاقب خان کے ڈیرے پر پہنچے ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑا ڈالا گیا ثاقب خان کو پھولوں کے ہار پہنائے اور مٹھائی تقسیم کی گئی.اس موقع پر مدعی مقدمہ کا کہنا تھا کہ وہ مزدور آدمی ہیں پینسرہ روڑ پر ڈکیتی میں ان کی جمع پونجی چھین لی گئی.انہوں نے بہت کوشش کی مگر بے سود.اس پر چوہدری ثاقب ان کے لیے فرشتہ ثابت ہوئے ان کی لوٹی ہوئی جمع پونجی ان کو واپس کرائی.اس موقع پر ثاقب خان کا کہنا تھا کہ ان کی سیاست خدمت کی سیاست ہے.ان کے خاندان نے بھوآنہ کی عوام کی بے لوث خدمت کی ہے.

05

ڈیرہ غازی خان  انتظامیہ کا گندم خریداری کے ٹارگٹ حصول کیلئے سخت اقدامات ،ضلع کی تمام تحصیلوں کےریونیوافسران،تحصیلداروں،پٹواریوں، الائیڈ محکموں کے اہلکاروں کو 48گھنٹوں کی مہلت ناقص کارکردگی دکھانے والے فوڈ انسپکٹروں کو اب جیل جانا پڑے گا۔ ڈپٹی کمشنر کی جانب سے  پرفارمینس نہ دکھانے والے اب ضلعی انتظامیہ کا حصہ نہیں ہونگے۔ناقص کارکردگی والے فوڈ انسپکٹر کو اب جیل جاناپڑے گا۔اچھی کارکردگی والے پٹواریوں کو مینوئل حلقے الاٹ کئے جائیں گے۔ڈپٹی کمشنر نے گندم کے ٹارگٹ کے حصول کو پورا کرنے کے لئےٹاسک سونپ دیا ۔ گندم خریداری ٹارگٹ کے حصول کیلئے ٹیم ورک کے طور پر کام کیا جائے،ضلع میں گندم خریداری کے معاملہ پر کوئی کمپرومائز نہیں ہوگا،پیداوار کے باوجود گندم خریداری کا ٹارگٹ پورا نہ ہونا افسوسناک ہے۔

06

قصور میں چیئرمین حافظ نعمان کی زیر صدارت واپڈا آفس قصور میں کھلی کچہری کا انعقاد کیاگیا،عوام الناس کی شکایات سنی گئی اور موقع پر احکامات جاری کئے گئے۔ اس موقع پر انکے ہمراہ لیسکو افسران نے شرکت کی ۔لیسکو ایکسین امداد علی جرنلسٹ انس علی بیورو چیف اے ون ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکومت نے ملک سے لوڈ شیڈنگ کے خاتمے کیلئے تاریخی اقدامات کئے ہیں اور وہ وقت دور نہیں جب پاکستان سے لوڈ شیڈنگ کا مکمل خاتمہ ہو جائیگا۔آج واپڈا صارفین کو انکے بل کی معلومات لوڈ شیڈنگ کے اوقات نئے کنکشن کی معلومات اور شکایات بارے لمحہ بہ لمحہ آگاہ رکھنے کیلئے جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے ایک نظام وضع کیا گیا ہے تا کہ صارفین کی شکایات کا بروقت ازالہ کیا جاسکے ۔

07

بخارہ شریف میں انچارج دیہی مراکز شاہد ملک برار جلاد بن گیا۔آئے روز مریضوں سے بدتمیزی کرنا اور ناروا سلوک سے پیش آنے لگا اور دیہی مراکز بخارہ شریف میں ملازمین لیڈی ڈاکٹرز اور عملے سے گھٹیا گفتگو کرنا اور ان سے بھی بدتمیزی کرنا وطیرہ بنا ڈالا مزید بتا رہے ہیں جنید احمدانی اپنی اس رپورٹ میں

08

دادو :صدر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن دادو سینئر ایڈووکیٹ عبدالحکیم لغاری کی رہنمائی میں ڈسٹرکٹ بار دادو سیشن court کے مین گیٹ کے سامنے sho اشفاق احمد منگی کے خلاف احتجاج اورنعرے بازی کی گئی۔ڈسٹرکٹ بار دادو کے سردار ایڈوکیٹ عبدالحکیم بخاری نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ sho ایکشن اشفاق احمد منگی نے ہمارے معزز ایڈوکیٹ نیاز شہانی سمیت دیگر افراد پر جھوٹی ایف آئی آر درج کی ہے جس کی ہم مذمت کرتے ہیں۔ احتجاج مزید دو دن جاری رہے گا اور عدالتی کارروائی کا بائیکاٹ کیا جائے گا۔

09

سنجر چانگ کی عوام کے لئے خوش خبری رئیس محمد خان چانگ کی بھرپور کوشش سے سنجرچانگ میں ترقیاتی کام شروع ہو گے۔جس پر رئیس محمد خان چانگ نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اب سنجرچانگ کی عوام بنیادی سہولتوں سے کبھی محروم نہیں ہوگی جس پر رئیس محمد خان چانگ نے مزید کہا کہ میں اپنی پوری کوشش کرتا رہوں گاسنجرچانگ کی عوام کی خدمت کرنے میں۔

10

تھانہ جتوئی کی حدود میں غنڈوں نے اسلحہ کے زور پر دن  دیہاڑے 18 سالہ لڑکی کو اغواء کرلیا ورثاء کا پریس کلب تحصیل جتوئی کے باہرانصاف کی فراہمی کیلئےشدیداحتجاج،حکام بالا سے بچی کی بازیابی کی اپیل۔جتوئی کے نواحی علاقہ فتح پور جنوبی کے رہائشی اللہ ڈیوایا عرف منوں گبول نے پریس کلب جتوئی کے باہر برادری کے ہمراہ احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ روزجرائم پیشہ عناصر نے دن دیہاڑے اسلحہ کے زور پر میری بھتیجی اللہ وسائی کو اغواء کر لیا۔وقوعہ کی اطلاع ہم نے 15 پر دی تو پولیس نے ہمیشہ روائتی حربے استعمال کیے تقریباً ڈیڑھ گھنٹے بعد جائے وقوعہ پر پہنچے موقع دیکھنے کے بعد کئی گھنٹوں تک ہمیں پر ذلیل کرتے رہے۔ تاحال بچی کی بازیابی کیلئے کوئی بھی مؤثر کارروائی نہیں کی جاسکی۔

11

اوکاڑہ مینجر آپریشن لسرکل ندیم ملک کو معطل کر دیا گیا لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی لمیٹڈ کی جانب سے معطلی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ندیم ملک پہلے بھی کروڑوں کی کرپشن پر گرفتار ہوچکا ہے مزید جانتے ہیں ہمارے بیورو چیف اصغر راجپوت کی اس رپورٹ میں

12

بٹگرام میں ایک روزہ تبلیغی اجتماع کے لئے تیاریاں جاری ہیں۔شیخ الحدیث مولانا فرید الدین صاحب مولانا ذاکر رحمان کی پنڈال میں آمد تیاریوں کا جائزہ لیا۔اہل بٹگرام کی جانب سے بڑھ چڑھ کر تیاریوں میں حصہ لیا جارہا ہے مزید جانتے ہیں بٹگرام سے نمائندہ اے ون ٹی وی عبد الرحمن رحمانی جی عبد الرحمن آگاہ کیجئے گا

13

محکمہ زراعت پنجاب نے اس سال ضلع لودھراں میں کپاس کی بوائی کا ہدف3لاکھ 62ہزار ایکڑ جبکہ پیداواری ہدف7 لاکھ19ہزارگانٹھ مقرر کیا  ہے۔جس کے حصول کیلئے محکمہ زراعت تمام ممکنہ وسائل بروئے کار لارہا ہے۔ضلع بھر کی تینوں تحصیلوں میں کسانوں کی رہنمائی کے لیے کیمپ لگا دیے گئے ہیں۔ محکمہ زراعت پنجاب نے کپاس کی کاشت و پیداوار میں اضافہ کیلئے کسان سہولت سنٹرز قائم کردئیے ہیں جہاں پر کاشتکاروں کو ایک ہی چھت کے نیچے بیج، کھاد اور زرعی زہروں کی دستیابی یقینی بنائی جارہی ہے۔کسان سہولت سنٹرز میں محکمہ زراعت توسیع و پیسٹ وارننگ کا عملہ ہمہ وقت موجود ہوگا جو آنے والے کاشتکاروں کی نہ صرف رہنمائی کرے گا بلکہ کپاس کی بہتر پیداوار کے حصول کیلئے مفید مشورے بھی دے گا۔

14

 نواب ولی محمد میں چیف جسٹس آف پاکستان کی جانب سے 14 مئی کو انتخابات کرانے کے فیصلے کے حق میں پی ٹی آئی کارکنوں نے احتجاج کیا اور میڈیا کے سامنے زوردار نعرے لگاتے ہوئے کہا کہ چیف جسٹس آف پاکستان کی جانب سے 14 مئی کو انتخابات کرانے کے فیصلے پہ جلد عمل کیا جائے اس سلسلے میں کے  پی ٹی آئی کے کارکنوں کی ریلی نکالی ہے اس ریلی کا مقصد  آئین اور قانون کی بالادستی قائم کرنا ہ انتخابات 90 دن میں ہونے چاہیے ، تاکہ ملک میں حقیقی جمہوریت قائم ہوسکے۔

15

کہوٹہ:حضرت سخی سبزواری بادشاہ کہوٹہ کے سالانہ عرس کے موقع پر شوٹنگ والی بال میچ کا انعقاد کیا گیا ،جس میں پنجاب بھر سے نامور کھلاڑیوں نے حصہ لیا،جبکہ میچ کے مہمان خصوصی صوبائی اسمبلی پنجاب حلقہ پی پی سیون کے امیدوار طارق محمود مرتضیٰ اور صدر پی ٹی آئی کہوٹہ راجہ وحید احمد خان تھے, میچ دیکھنے کے لیے علاقے کی کیثر تعداد نے شرکت کی اور خوب داد دی۔مزید احوال جانتے ہیں کہوٹہ سے راجہ پرویز اقبال کی اس رپورٹ میں

16

جلالپورپیروالا میں بھی مرغی کے گوشت کی قیمتوں کو پر لگ گئے مرغی کا گوشت چھ سنچریاں بھی کراس کرگیا۔  شہر میں گوشت 600جبکہ مضافاتی علاقوں میں  650 روپے تک فروخت ہونے لگا پانچ سو روپے کی مزدوری کرنے والا مزدور اور سفید پوش طبقہ مٹن ،بیف کے بعد چکن کھانے کی سہولت سے بھی محروم ہو گیا شہری اس صورتحال پر شدید پریشان ہیں دوسری طرف شہر بھر میں 6 سے زائد پرائس کنٹرول مجسٹریٹ ہیں جو ان قیمتوں کو کنٹرول کرنے میں ناکام نظر آتے ہیں جبکہ دوکانداروں کا کہنا تھا کہ جب ہمیں مرغی مہنگی مل رہی ہے تو کس طرح کم ریٹس پر فروخت کریں عوام نے حکومت پنجاب سے فوری مطالبہ کیا ھے کہ حکومت مہنگائی کی اس صورتحال کا سخت نوٹس لے اور قیمتوں کو کم کرائے۔

 

 

 

 


0/Post a Comment/Comments