پاکستان ویمن ون ڈے کپ کی ٹرافی کی رونمائی کردی گئی

 

پاکستان ویمن ون ڈے کپ کی ٹرافی کی رونمائی کردی گئی

23 مئی سے شروع ہونیوالے پاکستان ویمن ون ڈے کپ کی ٹرافی کی رونمائی کردی گئی۔

ٹرافی کی رونمائی تقریب میں پاکستان ویمن کپ کی تینوں ٹیموں کی کپتانوں نے ٹرافی کے ہمراہ فوٹو سیشن میں حصہ لیا، پاکستان ویمن ون ڈےکپ منگل سےکراچی میں شروع ہوگا۔

پاکستان کپ میں تین خواتین ٹیمیں شرکت کریں گی، بلاسٹرٹیم کی قیادت منیبہ علی ، چیلنجرز کی کپتانی عمیمہ سہیل جبکہ ڈائنامائٹس ٹیم کی قیادت سدراامین کریں گی۔

پاکستان ویمن ون ڈےکپ کافائنل میچ 4جون کوکھیلا جائے گا، فاتح ٹیم کو دس لاکھ جبکہ رنراپ کو پانچ لاکھ روپےملیں گے۔ 

0/Post a Comment/Comments

before post content

after post