انٹرٹینمنٹ نیوز

 


 

01

گلوکار عاصم اظہر کا ناورے کی گلوکارہ ایسٹرڈ ایس کے ساتھ اپنا پہلا گانا "ڈارکسٹ آور"  ریلیز کردیا گیا ہے۔

 

گزشتہ ہفتے  پاکستانی گلوکار عاصم اظہر  اور نارویجن گلوکارہ و نغمہ نگار ایسٹرڈ ایس نے یہ خبرسوشل میڈیا پر شیئر کی تھی کہ وہ ایک ساتھ اپنا پہلا گلوبل اشتراک کرنے جارہے ہیں۔ یہ عاصم اظہر کا کسی بھی بین الاقوامی فنکار کے ساتھ پہلا اشتراک تھا۔ دونوں گلوکاروں کی جانب سے نیا گانا جاری ہونے کی خبر انسٹاگرام اور ٹوئٹراور یوٹیوب پر شئیر کی گئی

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

02

بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان  کی بلاک بسٹر فلم "پٹھان" 1971 کے بعد  بنگلا دیش میں ریلیز ہونے والی پہلی فلم بن  گئی۔ انٹرنیشنل ڈسٹری بیوشنز کے نائب صدر نیلسن ڈی سوزا نے اعلان کیا ہے کہ "کنگ خان کی "پٹھان" 12 مئی کو بنگلا دیش کے سینماؤں میں ریلیز کی جائے گی۔ ایک اعلامیے میں نیلسن ڈی سوزا کے مطابق سینما ہمیشہ سے قوموں، نسلوں اور ثقافتوں کو متحد کرنے کا ذریعہ رہا ہے اور اس کے ذریعے لوگ ایک دوسرے کے قریب آتے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ "پٹھان" ہندی سینما کی وہ پہلی فلم بن گئی ہے جو 1971 کے بعد بنگلا دیش میں ریلیز ہوگی اور اس پر ہم بنگلا دیشی اتھارٹیز کے شکر گزار ہیں۔نیلسن ڈی سوزا کا کہنا تھا کہ بالی و وڈ سپر سٹار شاہ رخ خان کی بنگلا دیش میں ایک بڑی فین فالوونگ ہے اسی لئے ان کی فلم کو ریلیز ہونے کی اجازت دی گئی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

03

 گلگت بلتستان سے تعلق رکھنے والی گلوکارہ نوریمہ ریحان شاہ چارلس سوم کے کورونیشن کنسرٹ میں پاکستان کی نمائندگی کریں گی۔پاکستانی گلوکار اور انٹرنیٹ سنسیشن نوریمہ ریحان کو لندن میں ہونے والے شاہ چارلس سوم کے تاج پوشی کے موقع پر ہونے والے کنسرٹ کیلئے بلایا گیا ہے جس کا آغاز 6 مئی سے ہوگا۔نوریمہ نے ایک سوشل میڈیا پوسٹ شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ میں کتنی خوش قسمت ہوں کہ میں برطانیہ کے بادشاہ اور ملکہ کے تاجپوشی کے کنسرٹ میں پاکستان کی نمائندگی کرنے جا رہی ہوں۔

یہ کنسرٹ تاجپوشی کے اگلے دن اتوار، 7 مئی کی شام ونڈسر کیسل کے میدان میں منعقد ہونا ہے۔

0/Post a Comment/Comments