نیشنل پریس کلب میں ترجمان سابق وزیر اعظم آزاد جموں و کشمیر ڈاکٹر عرفان اور سردار امتیاز کی پریس کانفرنس

کانفرنس کا مقصد سردار تنویر الیاس  کے دوران حکومتی اقدامات کو اجاگر کرنا اور عدالت سے انصاف کی اپیل کرنا تھا  . پریس کانفرنس کے دوران ڈاکٹر عرفان نے کانفرنس کے دوران کہا کہ جب تنویر الیاس نے 18 اپریل 2022 میں اقتدار سنبھالا تو عوام کے مسائل حل کرنے کی کوشش کی جن میں مہاجرین کیلئے اسکالر شپ کا انعقاد ،خواتین کے مسائل حل کرنا ، کئی ایسے منصوبے جن کا ماضی میں نام و نشان نہیں تھا ان کو مکمل کروانے میں کردار ادا کیا ، ریاست کی تاریخ میں پہلی مرتبہ وزیر اعظم نے تنخواہ نہیں لی  جیسے بے شمار کارنامے شامل ہیں اس موقع پر سردار امتیاز نے کہا کہ آزاد کشمیر آسانی سے نہیں ملا ، ہمارا آبائو اجداد نے اپنی جانیں قربان کر کے حاصل کیا  ہے ، ہمیں کشمیری عوام کا احساس ہے ، ہم نے کبھی سرکاری خزانے سے ایک روپے بھی استعمال نہیں کیے ، اخبارات میں سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کیا گیا ، عدالت کو اس پر بھی نوٹس لینا چاہیے اس دوران ایک صحافی نے سوال کی کہ سرکاری خزانے سے 62 کروڑ 50 لاکھ کی سیکرٹ گرانٹ فنڈس نکالے گے جس کا دستاویزی ثبوت منظر عام پر ہے اس حوالے سے آگاہ کیجئے ڈاکٹر عرفان اور سردار امتیاز نے  کوئی تسلی بخش جواب نہیں دیا ۔  بلکہ ٹال مٹول سے کام لیا۔

0/Post a Comment/Comments