وزارت خارجہ کے سفارتی مشنز کے درمیان مؤثر رابطوں کیلئے ’شیئر پاکستان پورٹل‘ کا افتتاح

 



وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے گزشتہ روز ’شیئر پاکستان پورٹل‘ کا افتتاح کردیا جو کہ وزارت خارجہ اور اس کے بیرون ملک 100 سے زائد سفارتی مشنز کے درمیان ٹارگٹڈ رابطے کو بہتر بنانے کے لیے ایک ڈیجیٹل ذریعہ ہے۔

 نیشنل انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کے تعاون سے منعقدہ افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خارجہ نے کہا کہ یہ پورٹل مواصلاتی نظام کو آسان بنانے اور دیگر سرکاری محکموں کے ساتھ وزارت خارجہ کے امور میں آئی ٹی پر مبنی حل اور محکموں کے درمیان معاونت کی سہولت فراہم کرنے کی جانب پہلا قدم ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے اصلاحات کے ذریعے اپنے مینڈیٹ کو مؤثر طریقے سے پورا کرنے کے لیے وزارت خارجہ کی صلاحیت کو بہتر بنانے کے عزم کے طور پر ’چینج مینجمنٹ انیشیٹو‘ (سی ایم آئی) کا افتتاح کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزارت خارجہ اور بیرون ملک مشنز کے ماہرین کی ایک ٹیم نے مختلف شعبوں میں ڈیجیٹلائزیشن، قواعد، پالیسیوں اور طریقہ کار کو آسان بنانے کے لیے متعدد اصلاحات پر غور کیا۔

0/Post a Comment/Comments