سپورٹس نیوز

 


01

 قومی کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان نے کہا کہ تنقید کرنیوالوں کو سلام انکی وجہ سے ملک کی کرکٹ اوپر جائے گی۔

کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے محمد رضوان کا کہنا تھا کہ ورلڈکپ بیس لوگوں کاکھیل نہیں ہم سب حصہ دارہیں، نئی چیزوں پر فوکس رکھتے ہوئے ماضی کی باتوں کو بھول کر آگے بڑھنا ہوگا۔

محمد رضوان کا کہنا تھا کہ انٹرنیشنل کھیل پریشر کا کھیل ہے، تنقید کرنےوالوں کو سلام کیونکہ وہ پاکستان کیلئےسوچتے ہیں، تنقید سےملک کی کرکٹ اوپرجائےگی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

02

شائقین کرکٹ نے حارث رؤف کی اہلیہ مزنا مسعود ملک کو ٹیم کے لیے خوش قسمت قرار دے دیا۔

راولپنڈی میں کھیلے گئے نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز کے دوسرے ون ڈے میں حارث رؤف نے 4 کیوی کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی، اس میچ میں کوئی باؤلر خاطر خواہ کارکردگی نہیں دکھا سکا۔

جہاں حارث گراؤنڈ پر اپنی پرفارمنس سے چھائے رہے وہیں ان کی اہلیہ مزنا مسعود ملک نے وی آئی پی گیلری سے شائقین کی توجہ حاصل کی، میچ کے دوران وہ کئی مرتبہ شوہر کی کارکردگی سے لطف اندوز ہوتے ہوئے دیکھی گئیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

03

 قومی فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی نے کہا ہے کہ زندگی میں ایک لمحہ ایسا آتا ہے جو زندگی بنا دیتا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ میں شاہین شاہ آفریدی کا کہنا تھا کہ کرکٹ میری زندگی ہے جب میں نے کرکٹ شروع کی وہی میری زندگی کا یادگار لمحہ تھا۔

فاسٹ باؤلر نے اپنی ٹویٹ میں کہا کہ زندگی میں ایک لمحہ ایسا آتا ہے جو زندگی بنا دیتا ہے۔

شاہین شاہ آفریدی نے مزید لکھا کہ جب آپ کچھ نہیں ہوتے تب آپ کو کچھ کرنے کی خواہش ہوتی ہے اور تب آپ نہیں رکتے۔


0/Post a Comment/Comments