سپورٹس نیوز

 


01

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹی 20 کی سالانہ رینکنگ جاری کر دی۔

آئی سی سی کی جانب سے جاری کردہ سالانہ رینکنگ میں بھارتی ٹیم ٹی 20 میں 267 پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر موجود ہے۔

سالانہ رینکنگ میں 259 پوائنٹس کے ساتھ انگلینڈ دوسرے اور نیوزی لینڈ تیسرے نمبر پر ہے، پاکستان کی ٹیم 254 پوائنٹس کے ساتھ چوتھے جبکہ جنوبی افریقا پانچویں پوزیشن پر براجمان ہے۔

2020 کے بعد بھارتی ٹیم 13 سیریز میں کامیاب جبکہ صرف ایک سیریز ہاری ہے، آئی سی سی سالانہ رینکنگ میں کل 84 ٹیموں کی رینکنگ کی گئی ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

02

 بھارتی ٹیم نے انٹر نیشنل کرکٹ کونسل ( آئی سی سی ) کی مینز ٹیسٹ رینکنگ میں نمبر ون پوزیشن حاصل کر لی۔

آئی سی سی نے مینز ٹیسٹ رینکنگ جاری کردی جس کے مطابق بھارتی ٹیم سالانہ رینکنگ اپ ڈیٹ میں آسٹریلیا سے پہلی پوزیشن چھین کر خود سرفہرست آگئی ہے، اس سے قبل آسٹریلیا کی ٹیم 15 ماہ سے پہلی پوزیشن پر قائم تھی۔

آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل سے قبل دونوں ٹیموں کی رینکنگ میں تبدیلی آئی ہے، ٹیسٹ چیمپئن شپ کا فائنل بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان 7 جون سے کھیلا جائے گا۔

دوسری جانب ٹیسٹ رینکنگ میں آسٹریلیا دوسرے، انگلینڈ تیسرے، ساؤتھ افریقہ چوتھے، نیوزی لینڈ پانچویں اور پاکستان چھٹے نمبر پر ہے، رینکنگ میں سری لنکا ساتویں ویسٹ انڈیز آٹھویں، بنگلا دیش نویں اور زمبابوے دسویں نمبر پر ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

03

 نیپال اے سی سی پریمیئر کپ کا فائنل جیت کر ایشیا کپ 2023 کےلیے کوالیفائی کرلیا۔

ایشین کرکٹ کونسل کے پریمیئر کپ کے فائنل میں نیپال نے یو اے ای کو 7 وکٹوں سے شکست دیکر ٹائٹل اپنے نام کیا۔

ایشیا کپ میں پاکستان، نیپال اور بھارت کی ٹیمیں گروپ اے میں شامل ہیں جبکہ گروپ بی میں بنگلادیش، سری لنکا اور افغانستان کی ٹیمیں شامل ہیں۔


0/Post a Comment/Comments