انٹرنیشنل نیوز

 


 

01

 اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے کہا ہے کہ افغانستان کی صورتحال آج دنیا کا سب سے بڑا انسانی بحران ہے۔

 دوحا میں افغانستان کی صورتحال پر اقوام متحدہ کے دو روزہ اجلاس کے موقع پر سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ کا کہنا تھا کہ افغانستان میں خواتین کو نظام سے باہر رکھنا انسانی حقوق اور اقوام متحدہ کے چارٹر کی سنگین خلاف ورزی ہے۔

انتونیو گوتریس نے کہا کہ عالمی برادری افغانستان کے استحکام، وہاں ہونے والی دہشتگردی، منشیات سمگلنگ اور افغان خواتین کی معاشرتی دھارے میں شمولیت نہ ہونے پر فکرمند ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ طالبان سے ملاقات مناسب وقت پر ہوگی، ابھی وہ مناسب وقت نہیں آیا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

02

 شام کے شہر حلب میں اسرائیلی بمباری سے ایک فوجی ہلاک جبکہ 7 زخمی ہوگئے۔

شامی میڈیا نے کے مطابق اسرائیلی فوج نے حلب کے بین الاقوامی ہوائی اڈے اور شہر کے ارد گرد کے متعدد مقامات کو نشانہ بنایا اور میزائلوں سے فضائی حملہ کیا ہے، شام کے فضائی دفاع نے ملک کے شمال میں حلب کے نواح میں اسرائیلی حملے کو پسپا کر دیا اور متعدد میزائلوں کو مار گرایا ہے۔

ذریعہ کے مطابق اسرائیل کی اس جارحیت کے نتیجے میں ایک فوجی ہلاک اور دو شہریوں سمیت 7 افراد زخمی ہوگئے ہیں، مادی نقصان بھی ہوا اور حلب انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر فضائی آپریشن بند کردیا گیا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

03

 محافظ فوجی اہلکار نے وزیر کو اسکے ہی گھر میں گولیاں مار کر قتل کرنے کے بعد خودکشی کر لی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق یوگنڈا کے جینڈر اور لیبر محکموں کے وزیر ریٹائرڈ کرنل چارلس اوکیلو اینگولا اپنے گھر میں موجود تھے جب صبح کے وقت ان کی حفاظت پر مامور یوگنڈا نیشنل آرمی کے اہلکار نے فائرنگ کر کے انہیں قتل کردیا۔

عینی شاہدین کے مطابق اینگولا کو گولیاں مارنے کے بعد محافظ اہلکار کچھ دیر ادھر ادھر ٹہل کر فائرنگ کرتا رہا جس کے بعد اس نے خود کو بھی گولی مار کر خودکشی کرلی۔

یوگنڈین پارلیمنٹ کے سپیکر نے کرنل اینگولا کی ہلاکت کی تصدیق کردی,کرنل اینگولا یوگنڈا کے سینیئر حکومتی وزیر تھے، وہ سابق وزیر دفاع بھی رہ چکے تھے۔

0/Post a Comment/Comments