پاکستان کے انٹرنیشنل سنوکر پلیئر محمد بلال انتقال کرگئے

 

پاکستان کے انٹرنیشنل سنوکر پلیئر محمد بلال انتقال کرگئے


 پاکستان کے انٹرنیشنل سنوکر پلیئر محمد بلال 38 برس کی عمر میں انتقال کرگئے ۔

محمد بلال کا انتقال حرکت قلب بند ہو جانے کے باعث ہوا ، ان کی نمازِ جنازہ آج بعد نمازِ ظہر منڈی بہاؤالدین میں ادا کی جائے گی۔

محمد بلال نے 2018 میں ایشین 10 بال سنوکر چیمپین شپ جیتی تھی اور 2018 کی ایشین 6 ریڈ بال چیمپین شپ میں وہ رنر اپ رہے تھے۔

بلال نے اسجد اقبال کے ساتھ 2019 میں ورلڈ ٹیم چیمپین شپ جیتی تھی ، بلال  2016 اور 2019 میں  نیشنل سنوکر چیمپین شپ کے بھی فاتح رہے ۔  

پی بی ایس اے کے چیئرمین عالمگیر شیخ کی جانب سے محمد بلال کے اچانک  انتقال پر دکھ اور افسوس  کا اظہار کیا گیا ہے۔

0/Post a Comment/Comments