ریجنل نیوز

 

 

چند دن قبل موٹر سائیکل سے گرزخمی ہونے والی طلبہ کراچی اسپتال میں دم گئی ۔ گمبٹ کے قریب گوٹھ نواب کھیمٹیو کی رہائشی آٹھویں کلاس کی طلبہ اپنی موٹرسائیکل پر سوار ہو اسکول جا رہی تھی کہ اچانک ٹائر برسٹ ہونے سے گر کر شدید زخمی ہو گئی جنکو گمبٹ اسپتال لایا گیا جہاں زخمیوں کے تاب نہ لاتے ہوئے آج کراچی کے اسپتال میں  انتقال  کر گئی

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

02

راولپنڈی سرسید سکول اینڈ کالج کے ٹیچرز کی سپیشل طلباء کےہمراہ تحفظ سینٹر آمد،

سٹاف نے ٹیچرز اور گونگے بہرے سپیشل طلباء کوتحفظ سینٹر میں دی جانے والی سہولیات کے بارے میں بریفنگ دی تحفظ سینٹر کسی بھی کمپلینٹ کی صورت میں گونگے بہرے افراد کو سائن لینگویج ماہرین کی مدد اور معاونت فراہم کر سکتا ہےسائن لینگویج ماہر گونگے بہرے افراد کا مسئلہ سمجھ کر متعلقہ محکمہ یا تھانہ کو بریف کریں گےآئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کے ویژن کے مطابق تحفظ سینٹر ٹرانسجینڈرز، گونگے بہرے وسپیشل افراد اورلاوارث بچوں کے لیے فرائض سرانجام دے رہا ٹیچرز و طلباءآئی جی پنجاب کے ویژن کے مطابق تحفظ سینٹر معاشرہ کے کمزور و محروم طبقات کی مدد، معاونت و تحفظ کےلئے سرگرم عمل ہے،

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

03

سیالکوٹ میں کوٹلی لوہاراں  میں آکسفورڈ گرلز کالج مرالہ روڈ کی فئیرویل پارٹی کی تقریب بڑے شاندار انداز میں ہوئی سٹوڈنٹس نے شاندار تقافتی پروگرامز پیش کئے گئے۔

تقریب کے مہمان خصوصی راہنما مسلم لیگ سعودی عرب ملک راشد پرویز اعوان نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بیٹی کی تعلیم و تربیت بڑی اہم ہے کیونکہ ایک بیٹی کی تعلیم پورے معاشرہ کی تعلیم ہوتی ہے۔ بیٹی اگر تربیت یافتہ ہو تو آنے والی نسلیں باکردار ہوتی ہیں۔ اس لیے بیٹیوں کو چاہیے کہ اچھی تعلیم و تربیت پر توجہ دیں ۔ کم فیس پیکج میں معیاری رزلٹس پیش کرنا ہمارے کوالیفائیڈ سٹاف کی محنت ہے ۔ ۔ تقریب سے میڈم طاہرہ خلیل سیمت دیگر نےبھی خطاب کیا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

04

کمیر سٹی  میں ینگ جرنلسٹ پریس کلب کمیر کی طرف سے 3 مئی یوم آزادی صحافت کی مناسبت سے کیک کاٹنے کی پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا.

جس کی صدارت بانی و صدر سید حسنین نقوی, چیئرمین مہر محمد یاسین نے کی. اس تقریب میں کمیر کے بزرگ صحافی   ڈاکٹر برکت علی گلزار کو بطور مہمان خاص مدعو کیا ۔.تقریب میں تمام شہید صحافیوں  کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔ ڈاکٹر برکت علی گلزار نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میں ینگ جرنلسٹ پریس کلب کمیر کی پوری ٹیم کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے صحافت کے عالمی دن پر بہترین اور خوبصورت تقریب کا انعقاد کیا اور مجھے بھی عزت بخشی اور اس تقریب میں بطور مہمان خاص مدعو کیا.

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

05

پاکپتن میں ممکنہ بارشوں سے پیدا ہونے والی سیلابی صورتحال سے نمپٹنے کے لیے ریسکیو نےضلعی انتظامیہ کے محکموں کے ساتھ موک ایکسرسائز کی جس میں ریسکیو اہلکاروں نے عملی طور پر پانی گہرے شہریوں کو بچانے کا مظاہرہ کیا

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر(جنرل)  پاکپتن ڈاکٹر مکرم سلطان نے کہا کہ ممکنہ مون سون بارشوں کی وجہ سے پیدا ہونے والی کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے متعلقہ ادارے پوری طرح چوکس رہیں۔۔ موک ایکسر سائز میں ریسکیو 1122 پاکپتن نے ڈوبتے لوگوں کو بچانے، لوگوں کو محفوظ مقام پر منتقل کرنے اور پانی میں ڈوبے افراد کو نکالنے اور اسپیشل ریسکیو وہیکل کے تمام فنکشنز کا عملی مظاہر ہ بھی کیا۔ موک ایکسر سائز میں ریسکیو 1122کے کمیونٹی سیفٹی پروگرام کے تحت تربیت پانے والے ریسکیو رضاکاروں کی کثیر تعداد موجود تھی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

06

راجن پور میں کچہ آپریشن  میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں بلا تعطل جاری ہیں مزید بتا رہیں جنید احمدانی جی

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

07

دیپال پور یونیورسٹی آف اوکاڑہ میں یوم صحافت کے حوالے ایک سیمینار کا انعقاد

سیمینار شعبہ ابلاغیات اور شعبہ سماجیات کے اشتراک سے منعقد ہوا جس میں خورشید جیلانی، ڈاکٹر زاہد بلال، پروفیسر واجد اور دیگر مقررین نے خطاب کیا

جس میں طلباء اور تدریس صحافت سے وابستہ افراد کی بڑی تعداد نے شرکت کی سیمینار کے افتتاحی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے شعبہ ابلاغیات کے سربراہ ڈاکٹر زاہد بلال نے اس دن کی اہمیت کو اجاگر کیا سیمینار کے دیگر مقررین میں شعبہ سماجیات کے سربراہ ڈاکٹر عرفان لطیف، لیکچرار زویا یعقوب، لیکچرار شعبہ ابلاغیات احمد رضار اور ایڈمن آفیسر صادق امین شامل تھے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

08

مانانوالہ میں  غیر معیاری دودھ کی فروخت کا سلسلہ جاری مہنگے داموں دودھ لیکر شہری مہلک بیماریاں خرید رہے ہیں دودھ کی دوکانوں میں مناسب صفائی کا کا نہ ہونا بھی مختلف قسم کی بیماریوں کو دعوت دینا ہے  دودھ میں پانی کی ملاوٹ کے علاوہ مخصوص قسم کا پاوڈر ڈال کر نہ صرف دودھ کی مقدار بڑھائی جاتی ہے بلکے دودھ کو اسی پاوڈر سے مصنوعی طریقے سے تیار بھی کیا جاتا ہےاس کے علاوہ سپیشل قسم کی مشین سے دودھ سے کریم اتار کر بھی مہنگے داموں فروخت کیا جاتا ہے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

09

دادو کے معذور افراد نے اے ون ٹی وی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ، معذور افراد  کوکوٹہ کے تحت نوکریاں نہیں ملتی، مستحق لوگوں کو وظیفہ زکوٰۃ بھی نہیں ملتا ہم معذوروں کوکوٹہ سے دور رکھا جاتا ہے

مزید جانتے ہیں اصغر ملاح

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

10

چیچہ وطنی  میں کسووال کے گاؤں 39 چودہ ایل میں معمولی تلخ کلامی پر جٹ اور آرائیں برادری میں فائرنگ ۔فائرنگ میں ایک شخص جانبحق دو افراد باپ بیٹا زخمی ۔

جانبحق ریٹائرڈ پٹواری غلام رسول جٹ جانبحق اور زخمیوں میں والد یونس آرائیں اور بیٹا  حسن آرائیں شامل ھیں ۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

11

ڈیرہ اللہ یار سے نیشنل پارٹی جعفرآباد کے زیر صدارت  پاکستان آل پارٹیز جعفرآباد کے زیر اہتمام شہداء جاگیر کے حق میں ریلی نکالی گئی

ریلی کے شرکاء نے  شہداء جاگیر کے حق میں نعرے بازی کی اور شہداء جعفرآباد پولیس کے جوانوں کے قاتل جاگیر میں ڈکیت گینگ کو مکمل طور آپریشن کر کے ختم کرنے کا مطالبہ کیا اس موقع پر عبدالحیکم بلوچ سردار رفیق احمد بھٹی احسان بلوچ و دیگر نے خطاب کرتے ہوئے بلوچستان حکومت سے مطالبہ کیا کہ پولیس کو جدید مشینری اور ہتھیار اور سہولیات فراہم کئے جائیں تاکہ ہمارے جوان نہتے مارےنا جائیں انہوں نے کہا کہ جو دہشت گردی کا واقع جاگیر میں ہوا جس میں جوان شہید ہوئے محکمے کے اعلی افسران کی غفلت اور لاپرواہی سے ہوئے اب جاگیر میں جاری آپریشن میں جعفرآباد پولیس کو جدید مشینری ڈرون اور بہترین ٹکنالوجی فراہم کیا جائے تاکہ دہشت گردوں کا مکمل طور صفایا کیا جا سکے مظاہرین کے ہاتھوں میں بینر تھے جن پر شہدائے جاگیر کے حق میں نعرے درج تھے

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

12

منچن آباد میں اے ون ٹی وی بنا مظلوم ٹیچرز کی آواز سرکاری المینٹری گرلز سکول کی انچارج شازیہ اللہ دتہ نے اپنی جونئیر ٹیچر پر تشدد کی انتہا کردی سکول اکاونٹ سے لاکھوں روپے ہڑپ کرلیے۔مزید  تفصیلات جانتے ہیں  ایم ساجد شریف رپورٹ میں

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

13

نوابشاہ میں روڈ حادثات سے بچاؤ اور ٹریفک قوانین کی آگاہی کے لئے موٹروے پولیس  لائن ہیڈکوارٹر کی جانب سے پی اے ایف شاهين ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ نواب شاہ میں  روڈ سیفٹی سمینار کا انعقاد ہوا  

سیمینار میں ملٹی میڈیا پر  اسکول کے طلباء کو روڈ سیفٹی کی اہمیت کے بارے میں بتاتے ہوئے موبائل ایجوکیشن انچارج  نے کہا کہ روڈ سیفٹی کے بارے میں معلومات ہونا، نہ صرف ڈرائیورز کے لیے بلکہ روڈ پر پیدل چلنے والوں کے لیے بھی اتنا ہی ضروری ہے ۔ روڈ پر چلنے والے افراد کو چاہیے کہ جب وہ روڈ پر چلیں تو فٹ پاتھ کا استعمال کریں اور روڈ کراس کرتے وقت اوور ہیڈ برج یا زیبرا کراسنگ کا لازمی استعمال کریں ورلڈ ڈبلیو ایچ او کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں سالانہ 30 ہزار سے زائد لوگ روڈ حادثات میں جاں بحق ہوتے ہیں اور کئی ہزار افراد مستقل معذوری کا شکار ہو جاتے ہیں ۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔


0/Post a Comment/Comments