ملک کے مختلف شہروں میں آئندہ ہفتے کے دوران بارش کا امکان

 

ملک کے مختلف شہروں میں آئندہ ہفتے کے دوران بارش کا امکان


محکمہ موسمیات نے آئندہ ہفتہ کے دوران ملک کے مختلف شہروں میں آندھی ، تیز ہواؤں اور بارش کی پیش گوئی کی ہے ۔

پنجاب کے مختلف شہروں میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ بھی جاری ہے ، بارش  کے باعث گرمی کی شدت میں کمی آگئی ہے ، سرگودھا، چیچہ وطنی، بہاولنگر اور خانیوال میں بارش کے بعد موسم خوشگوار ہوگیا۔

اس حوالے سے محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اتوار سے ملک کے بالائی اور مغربی علاقوں میں ہوائیں داخل ہوں گی جو 31 مئی تک بارشوں کا سبب بنیں گی۔

محکمہ موسمیات نے ملک میں درجہ حرارت معمول سے کم رہنے کا امکان ظاہر کرتے ہوئے بتایا  ہے کہ 30 مئی کے  دوران  سندھ کے شہر کراچی، سکھر، دادو، حیدرآباد، جیکب آباد، لاڑکانہ، شہید بینظیر آباد، میرپور خاص اور خیرپور میں بھی بادل برسیں گے۔

 پنجاب، خیبر پختونخوا، بلوچستان، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں بھی گرج چمک کے ساتھ  بارش جبکہ بعض مقامات پر ژالہ باری کا بھی امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

 محکمہ موسمیات نے پنجاب، خیبرپختونخوا، سندھ، بلوچستان میں کمزور انفراسٹرکچر اور کھڑی فصلوں کو نقصان کا خدشہ ظاہر کرتے ہوئے تمام متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت کردی ہے۔

0/Post a Comment/Comments