علاقائی نیوز

علاقائی نیوز

01

چنیوٹ میں   ڈپٹی کمشنر  محمد آصف رضا کا احسن اقدام اینٹی انکروچمنٹ مہم کامیاب بنانے کے لیے بلاتفریق کارروائی کےحکم پر شاہراہوں پر تجاوزات کےخلاف گرینڈ آپریشن جاری قائداعظم پارک  کی پارکنگ سے غیر قانونی موٹر سائیکل سٹینڈ اور کینٹین ختم کر دی گئی 

 شہر بھر میں  شاہراہوں پر میونسپل کارپوریشن کے تعاون سے اینٹی انکروچمنٹ کاآغاز کر دیا گیا 

وارننگ نوٹسسز دینے کے باوجود تجاوزات نہ ہٹانے پر مقدمات درج کروانے کا حکم 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

02

گمبٹ میں قریب   کچے کے  علاقے میں قبائلی تصادم 2 افراد ہلاک 3 زخمی

کلہوڑو تھانے کی حدود میں بہلیم اور انڑ برادری میں زمین کے تنازع پر ایک دوسرے پر فائرنگ کی  جسکے نتیجے میں بہلیم برادری کے 2افراد گولی لگنے سے جانبحق ہو گئے ۔ پولیس نے دونوں لاشوں کو اپنی تحویل میں لےکر گمس اسپتال منتقل کر دیا۔ جہاں ضروری کارروائی کے بعد لاشیں ورثا کے حوالے کر دی گئی جبکہ مقتول کے ورثاء نے ایمبولینس میں لاش رکھ کر پریس کلب گمبٹ کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے دو افراد کو بیگناہ قتل  کیا گیا۔ملزمان با اثر ہیں اور پولیس بھی انہیں گرفتار نہیں کر رہی با اثر افراد سے زمین کا تنازعہ چل رہا ہے اور اس پہلے بھی با اثر افراد نے ہمارے 4 افراد کو پہلے ہی قتل کر چکے ہیں انہوں نے ڈی آئی جی سکھر ایس ایس پی خیرپور سے مطالبہ کیا ہے کہ ان با اثر افراد کے خلاف قانونی کارروائی کرکے انصاف فراہم کیا جائے اور ہمیں تحفظ فراہم کرے

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

03

بٹگرام  میں کروڑوں روپے سے بننے والی سڑک رومئی ملبے کا ڈھیر بن گئی عوام کا احتجاج فوری طور پر ٹھیکے دار کو گرفتار کر کے سڑک دوبارہ تعمیر کرنے کا مطالبہ

مزید جانتے ہیں بٹگرام عبد الرحمن رحمانی سے

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

04

سکھر پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف آپریشن

تھانہ اے سیکشن کے ایس ایچ او طاہر علی دایو ڈی ایس پی حضور بخش ہیڈ محرر سکندر علی شیخ کی ٹیم کے ہمراہ گٹکا ماوا پر چھاپا کاروائی نصرت کالونی نمبر ایک سے دو ملزم گرفتار مقدمہ درج

تھانہ اے سیکشن کی حدود میں متعدد جگہوں پر چھاپے مارے گئے تھے۔اور ملزمان کو گرفتار کیا گیا

ایس ایچ او طاہر دائیوں کا کہنا تھا

کہ سکھر کے شہری سکھر پولیس کا ساتھ دیں

اور سکھر میں جہاں بھی منشیات فروش نظر آئے ہیں ہمیں اطلاع کریں

مزید بتا رہے ہیں محمد ندیم عباسی اپنی اس رپورٹ میں

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

05

اسلام آباد کے علاقے غوری ٹاون میں تاجر ملک خورشید کو لین دین کے بہانے سے بلا کر محمد نذیر نے اپنے ساتھیوں کے ساتھ مل کر گن پوائنٹ پر یرغمال بنا لیا اور  نازیبا ویڈیو بناکر بلیک میل کرنے لگا اس حوالے سے مزید بات کرتے ہیں اپنے نمائندے بشیر ملک سے جی بشیر بتائے

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

06

سرہاری شہر کے مین ریلوے پھاٹک  کراس کرتے ہوئے

ریل گاڑی کی ٹکر سے 30 سالا نوجوان  موقع پر جانبحق ہوگیا۔ اطلاع پر سرہاری پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی۔

سرہاری پولیس نےلاش کو اپنے تحویل میں لے کر اسپتال منتقل  کر دیاجہاں ضروری کارروائی کے بعد لاش  ورثہ کے حوالے کردی گئ۔

رابطہ کرنے پر سرہاری پولیس نے بتایا ہے کہ نوجوان کا تعلق تحصیل سکرنڈ سے ہے  جو گندم کے گدام پر  مزدوری کرتا تھا جو واپسی گھر جا رہا تھا تب یہ واقع پیش آیا

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

07

حکومت پنجاب کی ہدایت پر ڈیرہ غازیخان میں مالکان کو پیٹرول پمپس کے این او سی  اجراء کی تقریب منعقد ہوئی،مطلوبہ واجبات و کوائف پورے کرنیوالے افراد میں این او سی تقسیم ۔

مالکان کا شارٹ مدت میں پیٹرول پمپس کے این او سی جاری کرنے پر اظہار تشکر،حکومت پنجاب اور ڈی جی خان انتظامیہ کیلئے تعریفی کلمات بھی ادا کئے۔اس موقع این او سی وصول کرنے والے افراد نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مختصر مدت میں این او سی ملنے پر ہم ڈپٹی کمشنر مہر شاہد زمان لک،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل محمد اسد چانڈیہ کے مشکور ہیں،ہم نے ضلعی انتظامیہ کی نشاندہی پر پیٹرول پمپس کے واجبات کی ادائیگی اور کوائف مکمل کئے۔این او سی کے فوری اجراء پر اب جلد پیٹرول پمپس بھی فنکشنل کرینگے۔ڈپٹی کمشنر مہر شاہد زمان لک نے کہا کہ

پیٹرول پمپس کی تنصیب سے مقامی لوگوں کو روزگار فراہمی کے مواقع میسر آئیں گے۔ہم مفاد عامہ کے کاموں میں برق رفتاری کیساتھ پیشرفت جاری رکھیں گے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

08

راجن پور کچہ آپریشن میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری۔ کچہ کے دشوار گزار علاقہ میں پولیس کو اہم کامیابی حاصل، جدید ہتھیاروں سے لیس پولیس دستے کچہ میانوالی ٹو میں عمرانی گینگ کی کمین گاہوں میں داخل۔ اغوا برائے تاوان، ڈکیتی اور قتل جیسی سنگین وارداتوں میں ملوث عمرانی گینگ کی کمین گاہیں اور خفیہ ٹھکانے مسمار کر کے ڈاکووں کے ٹھکانوں پر  پولیس پکٹس قائم کر دی گیئں۔ فرار ہونے والے کچہ کرمنلز کا تعاقب جاری۔ چک بیلے شاہ میں بستی گانمن عمرانی کا مکمل گھیراؤ کر کے مزید پیش قدمی اور کلیئر کروانے کا سلسلہ جاری۔ کچہ کے تمام داخلی و خارج راستوں ہر سخت چیکنگ جاری۔ کچہ کا 23 ہزار ایکٹر رقبہ کلیئر کروا کر ریاست و حکومت کی رٹ قائم کر دی گئی، اندرون کچہ کے مزید علاقوں میں ہولیس  دستوں کی پیش قدمی اور ٹارگیٹڈ آپریشن  جاری ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

09

ایس ایچ او تھانہ جھرک سب انسپیکٹر نیک محمد کھوسو اور انچارج پولیس پوسٹ اونگر سب انسپیکٹر زاھد سراج پٹھان نے دوران گشت خفیہ اطلاع ملنے پر جھمپیر لنک روڈ کراچی واہ پر کامیاب کارروائی کرکے 1 منشیات فروش کو 2200 گرام چرس  برآمد کر کے گرفتار کر لیا

تھانہ جھرک پر نارکوٹکس ائیکٹ کے تحت الگ الگ مقدمات درج کردیے۔ مزید تفتیش جاری ہے.

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

10

حکومت نے مہنگائی کا طوفان لاکر غریب طبقے کے کروڑوں انسانوں کا جینا حرام کر دیا ہے ، دنیا کے ترقی یافتہ ممالک اور پاکستان میں بہت فرق ہے ترقی یافتہ ممالک میں حکمران اپنے غلطیوں کا جائزہ لے کر اپنے خامیاں ختم کرتے ہیں ، پر ہمارے ملک پاکستان کے حکمران عوام کے مسائل کا حل نکال کر اپنی جان چھڑا تے ہیں جس وجہ سے عوام کے مسائل پوری طرح سے حل نہ ہو پاتے عوام احتجاج کرنے پر مجبور ہو جاتے ہیں

مز ید جانتے ہیں اصغر ملاح سے

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

11

قصور میں ہونے والی بارش نے ضلعی انتظامیہ اور میونسپل کارپوریشن کے کی مجرمانہ غفلت اور لاپرواہی کا پول کھول دیا ۔بارش کی وجہ سے شہر کی تمام  سڑکيں اور گلیاں تالاب کا منظر پیش کرنے لگیں ۔بارش کا پانی گھروں، اور دوکانوں میں داخل ہو گیا۔

چند منٹ کی بارش نے  ضلعی انتظامیہ کی جھوٹی کارکردگی کا پول کھول دیا۔ نالوں کی صفائی  کی نہ ہونے کی وجہ سے سیوریج کا نظام بند  سٹرکیں نہر کا منظر پیش کرنے لگیں ۔شہری تنظیموں نے شہر کے سیوریج  کی صفائی کے نام پر مبینہ خرچ ہونے والے کروڑوں  روپے  کے فنڈز  کے آڈٹ کا مطالبہ  کر دیا

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

12

اوقاف حکام کی مجرمانہ غفلت ،پاکپتن میں دربار بابا فرید کے تقدس کی دھجیاں بکھیر دی گئی۔۔۔نئی نویلی دولہن کے رقص کی دربار پر شوٹنگ،دولہا دلہن تقریبا ایک گھنٹا دربار کے مختلف حصوں میں گھوم کر شوٹنگ کرتے رہے۔۔پولیس نے غفلت برتنے پر انسپکٹر سمیت تین اہلکار معطل کرکے کیمرہ مین سمیت افراد اور دولہا دلہن کیخلاف مقدمہ درج کرلیا

ذرائع کے مطابق نوبہتا جوڑاے کی ویڈیوز کی شوٹنگ اندرون دربار تقریبا ایک گھنٹہ جاری رہی جبکہ اوقاف حکام لاعلم رہے۔۔۔واقعہ کی سی سی ٹی وی فوٹیج سوشل میڈیا پر اپ لوڈ ہوئی تو مذہبی حلقوں میں غم و غصہ پایا گیا۔۔سوشل میڈیا صارفین کی تنقید پر پولیس بھی حرکت میں آگئی۔۔۔ترجمان کے مطابق غفلت برتنے پر پولیس انسپکٹر سمیت تین اہلکار معطل کردیئے گئے۔۔ دوسری طرف اوقاف حکام نے سینئر افسران کو بچانے کےلیے ایک نگران کو معطل کردیا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

13

چھتیس سالہ سروس کے بعد ریٹائرڈ ہونے والے ریلوے ملازم حاجی محمد جاوید کو دعاؤں کے ساتھ رخصت کیا گیا اسٹیشن ماسٹر ریلوے وہاڑی غلام رسول وٹو نے حاجی جاوید کی خدمات پر خراج تحسین پیش کیا اور ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا ۔ قاری قمر الزمان اور حافظ گل احمر نے قرآن پاک کی تلاوت کا شرف حاصل کیا خصوصی خطاب قاری محمد افضل نے کیا تقریب سے شرکاء نے اپنے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ریلوے میں حاجی جاوید کی خدمات قابلِ ستائش ہیں انہوں نے ملازمت کے دوران کبھی کسی کو شکایت کا موقع نہیں دیا حاجی جاوید اور انکے والد حاجی محمد انور نے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اور آخر میں ملک پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کے لیے دعا بھی کروائی گئی

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

14

اسسٹنٹ کمشنر روجھان مجاہد عباس صاحب کی زیرصدارت ذیادہ کپاس اگاو مہم کے سلسلہ میں میگا فارمرز گیدرنگ کا اہتمام کیا کاشتکاروں کی کثیر تعداد نے شمولیت

ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت توسیع راجن پور محمد آصف صاحب نے خصوصی طور پر شرکت  کی۔انہوں نے کسانوں کو کپاس کی پیداواری ٹیکنالوجی اور حکومتی مراعات برائے کسان پر مفصل لیکچر دیا، حمید اللہ  زراعت افسر پی پی نے کپاس کے کیڑوں، بیماریوں اور کنٹرول پر بات کی، اسسٹنٹ کمشنر روجھان نے کسانوں کا حوصلہ بڑھاتے ہوئے حکومتی سطح پر کیے گئے اقدامات کا ذکر کیا کہ نہری پانی کا خاص خیال رکھا جائے گا ۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

15

صدر انجمن کمبواں چوہدری لیاقت کمبوہ کی طرف  سےچونیاں اور نارووال میں کنونشن عید ملن پارٹی کا اہتمام کیا گیا جس کی صدارت سرپرست اعلیٰ محمد علی کمبوہ نے کی۔۔

اجلاس میں چئرمین پروفیسر محمد اشرف کمبوہ ، سمیت دیگرسیاسی سماجی شخصیات نے شرکت کی۔ سیکریٹری اطلاعت و نشریات طاہر محمود کمبوہ نے   اجلاس میں چودھری محمد اشفاق کمبوہ صاحب قصور کو  MPA کی ٹکٹ منسوخ کرنے پر شدید ردعمل کا اظہار کیا اور ٹکٹ دوبارہ ایشو کرنے کا مطالبہ کیا۔۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

16

حويلى لکها  میں ڈپٹی کمشنر اوکاڑه کی زیر نگرانی گندم کے غیر قانونی ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کریک ڈاون

 ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر اور اسسٹنٹ کمشنر دیپالپور  نے چک ملحو شیخو میں چھاپہ مار کر ذخیرہ کی گئی 1500 گندم کى بوری برآمد کر لی

 گندم تحویل میں لے کر حویلی لکھا مرکز خریداری گندم پر منتقلی کر دی

0/Post a Comment/Comments