دلچسپ و عجیب

 


 

01

 امریکا میں ایک ایئر لائن کے ہزاروں ملازمین اپنی فیملیز کے ہمراہ بوئنگ 747 کو کھینچنے کیلئے جمع ہوگئے، اس مشق کا مقصد کینسر کے مرض پر ہونے والی ایک تحقیق کیلئے فنڈ اکٹھا کرنا تھا۔

ڈیلٹا ٹیک اوپس میں کینسر تحقیق کیلئے عطیات جمع کرنے کے حوالے سے منعقد ہونے والی 12ویں سالانہ ڈیلٹا جیٹ ڈریگ تقریب میں ایئر لائن کے ملازمین اور ان کے خاندانوں کے دیگر افراد نے حصہ لیا۔

جمع ہونے والے تمام افراد نے 1 لاکھ 15 ہزار 666 کلو وزنی اور 25 فٹ لمبے بوئنگ 757 طیارے کو کھینچنے کی کوشش کی، تقریب میں امریکن کینسر سوسائٹی کیلئے 10 لاکھ ڈالرز کی خطیر رقم جمع کی گئی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

02

 جاپان کے ایک روایتی آئسکریم ساز اس وقت دنیا کی سب سے مہنگی آئس کریم بنا رہے ہیں جس کی قیمت 6700 امریکی ڈالر (19 لاکھ پاکستانی روپے) ہے۔

گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ نے بھی اس کی تصدیق کی ہے، اس دکان کا نام ’بیاکویا سیلاٹو‘ ہے جس کی پروٹین سے بھرپور آئسکریم میں دنیا کے بہترین اجزا موجود ہیں، اس کا نرم مخملی احساس زبان پر محسوس کیا جا سکتا ہے، آئسکریم سفید ٹرفل (ایک قسم کا قیمتی مشروم)، اعلیٰ معیار کے دودھ، دو اقسام کے پنیر، انڈے کی زردی، ایک قسم کی جاپانی پیاز اور سونے کے ورق سے بنائی جاتی ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

03

 سپین میں ایک بلڈر کو نئے گھر کی دیواروں کے اندر چھپائی گئی ساڑھے 47 ہزار پاؤنڈ نقدی مل گئی۔

غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق بلڈر ٹونو پنیرو نے شمال مغربی سپین کے لوگو میں ایک گھر خریدا تھا جہاں وہ تعمیراتی کام کر رہا تھا کہ اسی دوران اسے دیواروں میں چھپائے گئے چھ کین ملے جن میں ساڑھے 47 ہزار پاؤنڈ مالیت کی کرنسی موجود تھی۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ یہ پرانی کرنسی تھی اور اسے 2002 میں اس وقت بند کردیا گیا تھا جب یورپی یونین کے مانیٹری یونٹ یورو کو ملک کی کرنسی کے طور پر اپنایا گیا تھا۔

جب پنیرو نے رقم کیش کرنے کی کوشش کی تو اسے معلوم ہوا کہ کچھ نوٹ اتنے پرانے تھے کہ اب وہ انہیں یورو میں تبدیل نہیں کر سکتےم اس شخص کو بتایا گیا کہ وہ ڈیڈ لائن سے محروم ہو گیا ہے کیونکہ بینک آف سپین نے پرانے نوٹوں کو قبول کرنا بند کر دیا ہے، اس لیے وہ بیکار نکلے۔

اس سب کے باوجود وہ تقریباً 30 ہزار پاؤنڈ حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئے جن سے انہوں نے نئی چھت کیلئے ادائیگی کی۔


0/Post a Comment/Comments