سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ کی اسرائیل اور غزہ سے جنگ بندی پر عملدرآمد کی اپیل


 اقوام متحدہ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریش نے اسرائیل اور غزہ سے جنگ بندی پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کی اپیل کی ہے۔

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ سیکرٹری جنرل نے اسرائیل اور غزہ پر ہفتے کو ہونے والے جنگ بندی کے معاہدے پر عمل درآمد پر زور دیا، انہوں نے معاہدے کا خیر مقدم اور تشدد سے متاثر ہونے والے افراد کے خاندانوں سے تعیزت کا اظہار کیا۔

سیکرٹری جنرل نے کشیدگی کے خاتمے اور جنگ بندی کے لیے مصر کے کلیدی کردار اور قطر، لبنان اور امریکا کی کوششوں کو سراہا۔انہوں نے تمام فریقین پر زور دیا کہ جنگ بندی پر عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے۔

انہوں نے اقوام متحدہ کی متعلقہ قراردادوں، بین الاقوامی قانون اور سابقہ معاہدوں اور سیاسی افق کی بحالی کی اہمیت کی بنیاد پر دو ریاستی حل کے حصول کے لیے اقوام متحدہ کے عزم کا اعادہ کیا۔

بیان میں کہا گیا کہ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے اس بات کا کا اعادہ کیا کہ صرف مذاکرات کے ذریعے پائیدار سیاسی حل ہی دیرپا امن اور ہمیشہ کے لیے تشدد کے تباہ کن سلسلے کے خاتمے کا باعث بنے گا۔ 

0/Post a Comment/Comments