ریجنل نیوز

 

علاقائی نیوز:

01

گمبٹ کے قریب بہارو تھانے کی حدود گوٹھ بادل کھوڑو میں زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں ایک فائرنگ جسکے نتیجے میں خاتون سمیت ایک شخص جاں بحق پولیس نےجائے وقوعہ پر پہنچ کر دونوں لاشوں کو اپنی تحویل لیکر گمس اسپتال منتقل کر دیا۔ جہاں ضروری کارروائی کے بعد لاشوں کو انکے ورثاء کے حوالے کردیا جبکہ علاقے میں خوف وحراس پھیلا ہوا ہے

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

02

اسلام آباد کے علاقے غوری ٹاون میں خواجہ سرا نے اپنے ہی ساتھی خواجہ سرا کے اوپر ظلم کی انتہا کر دی ۔ گھر آئےمہمانوں نے گھرکا صفایا کر دیا اورفرار ہوگے اسی حوالے سے مزید بتا رہے ہیں بشیر ملک

جی بشیر بتائے گا

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

03

عوامی پریس کلب ٹھٹھہ کے سینئیر صحافی حفیظ نوڑیو کی ایس ایچ او ٹھٹھہ کی طرف سے انتقامی کاروائی کرتے ہوئے گرفتاری اور ایف ائی ار کاٹنے کے خلاف صحافیوں اور سول سوسائٹی کے نمائندوں کا مختلف پریس کلبوں پر احتجاجی مظاہرہ

103 موری کے واقع کے خلاف اور شہر میں بڑھتی ہوئی بدامنی پر ایس ایچ او ٹھٹھہ خلاف خبریں چلانے کے پر ایس ایچ او ٹھٹھہ نے شہر کے سینئیر صحافی اور کاروباری شخصیت حفیظ نوڑیو کو بلاجوا گرفتار کرکے ایف ار داخل کردی جس پر شہر کی صحافی برادری اور سول سوسائٹی میں سخت اشتعال پھیل گیا اور بلاول سموں کی قیادت میں شہر کے تمام پریس کلبوں پر احتجاجی مظاہرے کئے ، مظاہرے میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے بلاول سموں نے کہا کہ ٹھٹھہ میں منشیات ، جوا اور فحاشی کے اڈے ایس ایچ او ٹھٹھہ کی سرپرستی میں چل رہے ہیں اور وہ ان اڈوں سے بھاری بھتہ وصول کررہا ہے ، اس کے علاوہ شریف شہریوں کو گرفتار کرکے ان سے بھاری رقم کا مطالبہ کرکے ان کو بلیک میل کرکے لاکھوں روپے کما رہا ہے انہوں نے کہا کہ حفیظ نوڑیو کا قصور یہ ہے کہ 103 موری والے واقع کی مسلسل رپورٹنگ کی جس کا زمہ دار یہ ایس ایچ او ہے اور اسی وجہ سے اس نے گرفتار کیا ہے بلاول سموں نی مزید کہا کہ شام تک حفیظ نوڑیو کو رہا نہیں کیا گیا تو کل پورے ضلع میں احتجاج ہوگا اور اس کے بعد ائیندہ کا لائحہ عمل طے کریں گے

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

04

ڈیرہ اللہ یار سے پاکستان ورکرز کنفیڈریشن ڈرینج ایریگیشن زون ڈیرہ اللہ یار کی جانب سے عالمی یوم مزدور کے موقع پر تقریب منعقد کی گئی اور ریلی نکالی گئی

جہاں آج دنیا بھر میں مزدوروں کے عالمی دن منایا جارہا ہے وہی ڈیرہ اللہ یار میں بھی مستری مزدور اور مختلف مزدورو یونینوں کی جانب سے پروگرام منعقد کئے گئے جبکہ محکمہ ایری گیشن ڈرینج یونین ڈیرہ اللہ یار کی جانب سے بھی یوم مزدور کے حوالے سے ریحان خان قمبرانی الطاف حسین گاجانی کی سربراہی میں ریلی نکالی گئی اس موقع پر شکاگو کے مزدوروں کی قربانی اور مزدوروں کے حقوق کے حق میں نعرے لگائے گئے جبکہ زونل صدر ریحان خان قمبرانی نے کہا کہ ہم اپنے مزدور بھائیوں کو تنہا نہیں چھوڑیں گے مزدوروں کے حقوق کی آواز ہر فورم پر اٹھائیں گے

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

05

پاکپتن میں مہنگائی سے ستائی پانچ بچوں کی ماں ہائی فوٹیج بجلی کے پول پرچڑہ گئی ۔بچے کئی روز سے بھوکے ہیں دس من گندم دیں تاکہ بچوں کو کھانا کھلا سکوں۔

گاوں بڑی راکھ کی رہائشی محنت کش خاتون ساجدہ بی بی واپڈا کے ہائی وولٹیج لائن کے پول پر چڑھ گئی جسکاکہنا تھا کہ میرے بچے کئی روز سے بھوکے ہیں گھر میں کھانے کو کچھ نہیں دس من گندم دیں تو پول سے نیچے آوں گی تاکہ اپنے بچوں کو کھانا کھلا سکوں پٹرولنگ پولیس نے منت سماجت کرکے خاتون کو بجلی کے پول سے نیچے آتار کر پولیس چوکی ساتھ لے گئے۔۔۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

06

سرہاری کے قریب 8 سالہ بچہ کھیلنے کے دوران پاؤں پھسلنے سے نہر میں گر کر جانبحق ہوگیا 5 گھنٹے ریسکیو کے بعدبچےکی لاش نہر کے نچلے حصے سے ملی ڈاکٹرز کی تصدیق کے بعد لاش ورثہ کے حوالے کردی گئے

اطلاع دینے کے بعد بھی جائے وقوعہ پر سعید آباد حد کی پولیس پہنچ نہ سکی

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

07

کراچی ڈسٹرکٹ ایسٹ جوہر کمپلیکس میں سماجی رہنما اور جوہر کمپلیکس کے نائب صدر عامر مگسی پر فائرنگ کرنے اور یونین میں مبینہ کرپشن کے خلاف جوہر کمپلیکس کے مکینوں اور سیاسی سماجی رہنماوں کی قیادت میں یونین آفیس کے سامنے ہاتھوں میں احتجاجی بینر اٹھا کر مظاہرہ کیا گیا اور شدید نعرے بازی کی گئی

مزید تفصیلات جانتے ہیں ثناءاللہ ہکڑو کی اس رپورٹ میں

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

08

مزدوروں کے عالمی دن کے موقعہ پر ننکانہ میں کوئی سرکاری یا غیر سرکاری تقریب منعقد نہ ہوئی مزدور اپنے عالمی دن سے ہی لا علم اور مزدوری میں مصروف -

مزدور آج کے دن بھی اپنے بچوں کا پیٹ پالنے کیلئے مزدوری کی تلاش میں بیٹھے ہیں ہر سال این جی اووز اور سرکاری ادارے بڑے بڑے ہوٹلوں میں مزدوروں کے حقوق کیلئے مزدوروں کے نام پر تقریبات کی جاتی ہیں اور ریلی نکالی جاتی ہیں مگر چھوٹے مزدوروں کو آج تک کوئی فائدہ نہ ہوا مزدور دو وقت کی روٹی کیلئے پریشان ہے کوئی بھی کارخانہ ہو فیکڑی ہو یا زراعت کے کھیت ہوں مزدور کے بغیر کام مکمل نہیں ہوسکتا ملک کی ترقی میں مزدوروں کا اہم کردار ھے مگر بد قسمتی سے حکومت آج تک چھوٹے مزدوروں پر توجہ نہیں دے رہی ضرورت اس بات کی ہے کہ حکومت ان نچلے طبقہ کے مزدوروں کیلئے بہتر ریلیف کا اعلان کرے تاکہ ان کی زندگی میں بہتری آئے اور گھر کا معاشی پہیہ چل سکے حکومت تاجران کو ریلیف کے علاؤہ مزدوروں کیلئے خصوصی پیکیج کا بھی اعلان کرے

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

09

پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج مزدورں کا عالمی دن منایا جا رہا ہے مزدوروں کی اجرت کم از کم چالیس سے پچاس ہزار ہونی چاہیے

ان خیالات کا اظہار سیاسی وسماجی شخصیت ملک نزیر احمد ارائیں نے ملک خدا بخش وارن سے گفتگو کرتےہوئے کہا کہ مزدورں کا آج عالمی دن منایا جارہا ہے مگر مزدور آج کے دن میں بھی اپنی مزدوری کرتے ہوئے نظر آ رہے ہیں جبکہ مہنگائی نے غریب مزدور کا جینا حرام کر دیا ہے جس کی وجہ سے بے روزگاری کی شرحِ بڑھتی ہوئی نظر آرہی ہے ایک مزدور سارا دن مزدوری کر کے اپنی زندگی بسر کر رہا ہے مگر حکومت کی مہربانی سے آج مزدور ڈے تو منایا جا رہا ہے لیکن دوسری طرف دیکھا جائے تو مزدور کیلئے کوئی حکمت عملی تیار نہیں کی گئی آگر مزدور کیلئے حکومت سوچتی تو آج چھٹی کے بجائے مزدور کی دیہاڑی بڑھا دی جاتی تو اچھا اقدام تھا مزدوروں کی حکومت سے اپیل ہے خدا را مزدوروں کے حقوق کا تحفظ اور خیال کرتے ہوئے ہماری دیہاڑی کی اجرت کم از کم چالیس سے پچاس ہزار کی جائے تاکہ ہمارے گھر کا چولہا جلتا رہے اور ہماری زندگی اچھی طرح سے گزر بسر ہو سکے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

10

ڈاکٹرز فورم بھوآنہ کی پہلی میٹنگ کا انعقاد کیا گیا ہے.میٹنگ کی صدارت سرجن ڈاکٹر ظفر علی نے کی. ڈاکٹر محمد رحمت اللہ چدھڑ ،سمیت کثیر تعداد شریک ہوئی.اس حوالے سے ڈاکٹر ظفر علی کا کہنا تھا کہ یہ ڈاکٹرز فورم کی پہلی میٹنگ ہے جس میں تحصیل بھر سے ڈاکٹرز نے شرکت کی ہے.اگلی میٹنگ تین ماہ بعد ہوگی.ان کا کہنا تھا کہ اس تنظیم کا مقصد غریب مریضوں کی مدد کرنا جونئیر ڈاکٹرز کی رہنمائی کرنا ہے ڈاکٹرز کمیونٹی کے ایک ساتھ تعلقات و روابط قائم کرنا ہے.ان کا کہنا تھا کہ لائحہ عمل طے کرنا ہے کہ کس طرح بھوآنہ کے لوگوں کو کس طرح جدید علاج معالجے کی سہولیات فراہم کر سکتے ہیں

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

11

ملک بھر کی طرح سندھ میں بھی آج کے مزدورں کے عالمی دن پربھی مزدور اپنی مزدوری کی تلاش میں ہے ، مزدور کا کہنا ہے کہ ملک میں سب کچھ بدل گیا پر نا بدلی تو مزدور کی مزدوری ، ملک اور سماج کے ترقی میں کردار ادا کرنے والے اصل ہیرو مزدور ہیں، مزدوروں نے مطالبہ کیا کہ مزدوروں کی اجرت میں اضافہ کیا جائے ،

مزید جانتے ہیں اصغر ملاح سے

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

12

قاضی احمد میں مزدوروں کے عالمی دن کے موقعے پر پاکستان کے دیگر شہروں کی طرح قاضی احمد میں بھی مزدور اتحاد اور سول سوسائٹی کے جانب سے جوش اور جذبے کے ساتھ منایا جارہاہے

اور ریلیاں کا بھی انعقاد کیا گیا ہے

مزدور کےعالمی دن کے موقعہ پر قاضی احمد ایڈ موڑ پمپ سے مزدور یونین کے رہنماء اور سیاسی سماجی سول سوسائٹی کی جانب سے ایک بڑی ریلی کا انعقاد کیا گیا ہے

ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کے شکاگو کے شہیدوں کی قربانی کے تسلسل کو برقرار رکھنے کے لئیے قاضی احمد بھی عالمی ڈے کو بڑے جذبے کے ساتھ منایا جارہاہے

انہوں نے مزید کہا کے افسوس کی بات ہے پاکستان کی پارلیمنٹ نے مزدور کے اجرت ماہانا 2500ہزار تو کی ہے پر اس بل قرارداد میں آ ج تک عمل نہیں ہوا ہے کمر توڑ مہنگائی کی وجہ سے مزدور طبقے کے افراد خودکشیاں کرنے پر تیار ہے انہوں نے حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا کے فوری طور پر مزدوروں کی اجرت بڑھائی جائے میڈیکل اور ایجوکیشن الائنس بھی دیا جائے

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

13

نواب ولی محمد شہر میں زمین کے تنازع پہ بااثر افراد کے ہاتھوں قتل ہونے والے پانچ افراد کے قاتلوں کی گرفتاری کے لئے سياسي سماجي تنظيمون ایس یو پی، پی ٹی آئی، جسقم، ایس ٹی پی اور مقتولین کے ورثا حاجن بھنڈ، ،ڈاکٹر وحيد انڑ، خميسو بھنڈ ،مجیب ماچی اور سینکڑوں علاقے مکین کا جیلانی پمپ سے احتجاجی ریلی نکالی. ریلی جب قومی شاہراہ پر پہنچے تو جلوس کی صورت اختیار کر گئی بعد میں پریس کلب نواب ولی محمد کے سامنے دھرنا دیا گیا متاثرین نے میڈیا کے سامنے احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ 14 مہینےپہلے بااثر افراد نے زمین پر قبضہ کرنے کے لیے پانچ افراد جن میں معشوق بھنڈ، صابن ،اکمل ،شیر محمد، ایاز بھنڈ کو قتل کر دیا تھا اب پولیس کی معرفت کیس سے ہاتھ اٹھانے کے لیے دباؤ ڈالا جا رہا ہے جھوٹے مقدمات درج کئے جا رہے ہیں جبکہ قاتل آزاد گھوم رہے ہیں. انھوں نے چیف جسٹس آف پاکستان اور اعلیٰ حکام سے انصاف کا مطالبہ کیا ہے

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

14

دیگر شہروں کی طرح مانانوالہ میں بھی مزدور ڈے منایا گیا جس میں لوگوں نے بھی اپنی اپنی رائے دی ہے کہ مزدور کی اجرت بہت کم ہے جبکہ اخراجات اور مہنگائی بہت زیادہ ہو گئی ہے وزیر اعظم اور وزیر اعلیٰ پنجاب کو چاہیے کہ مزدور کی تنخواہوں میں اضافہ کرے دیکھتے ہیں

مزید جانتے ہیں اکرام علی کی اس رپورٹ

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

15

جتوئی میں ساحل ویلفئیر مزدور یونین کے زیراہتمام یوم مزدور کے حوالےسے محنت کشوں سے اظہار یکجہتی کیلئے مظاہرہ کیا گیا جس کی قیادت مرکزی چیئرمین نذیر ساحل نے کی ۔۔

یکجہتی مزدور ریلی سے خطاب کرتے ہوئے نذیر ساحل کا کہنا تھا کہ سرمایہ دار اور صنعت کار محنت کش طبقے کی انتھک محنت سے حاصل ہونے والے منافع سے پرتعیش زندگی گزار رہا ہے جبکہ محنت کش طبقہ بنیادی سہولتوں سے بھی محروم ہے حالانکہ محنت کش طبقے کی خوشحالی میں ہی پاکستان کی ترقی مضمر ہے لہٰذاخوشحال پاکستان کے خواب کو شرمندہ تعبیر کرنے کیلئے مزدور کی تنخواہ ایک تولہ سونے کے برابر مختص کی جائے۔نازیہ نقوی سمیت دیگرنے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت مزدوروں کے حقوق کے تحفظ کیلئے موثر قانون سازی کرکے عملدرآمد یقینی بنائے یوم مزدور پرشگاکو کے شہداء کو خراج تحسین پیش پیش کرتے ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

16

پوری دنیا میں عالمی یوم مزدور ڈے منایا جا رہا لیکن سکرنڈ میں مزدور روٹین کے مطابق آج بھی دو وقت کھانے کے لیے اپنے اپنے کاموں میں مصروف ہیں

مزید دیکھتے سکرنڈ سے جی ایم لغاری کی یہ رپورٹ

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

17

پاکستان میں مزدوروں کا عالمی دن تو منایا جا رہا ہے لیکن جن کے لیے یہ دن منایا جا رہا ہے وہ اس دن سے لاعلم آج بھی مزدوری کر رہے ہیں مزید تفصیلات محمد راشد نصیر کی اس رپورٹ میں

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

18

ملک بھر کی طرح آج منچن آباد میں بھی مزدور ڈے منایا جا رہا ہے لیکن مزدور ڈے کے نام پر غریب مزدور سے کھلواڑ کیا جارہا ہے ۔۔۔ اسی پر تفصیلات بتا رہے ہیں ایم ساجد شریف

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

19

پاکستان سمیت دنیا بھر میں محنت کشوں کا عالمی دن آج منایا جارہا ہے، غربت، بیروزگاری، مہنگائی اور کم اجرت آج کے دور میں مزدوروں کے بڑے مسائل ہیں۔ محنت کشوں کے لیے منائے جانے والے دن بھی مزدور اس دن کی اہمیت سے بے خبر اپنے بچوں کی روٹی کے لیے کام میں مصروف ہیں ۔

اس حوالے سے مزید دیکھتے ہیں نبی بخش خاصخیلی کی اس رپورٹ میں

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

 


0/Post a Comment/Comments