انٹرنیشنل نیوز

 


:

01

 اداکار فیروز خان اپنے نئے ڈرامے میں اداکارہ سونیا حسین کے ساتھ ٹی وی سکرین جلوہ گر ہوں گے۔

اداکار فیروز خان اپنے آنے والے ڈرامے اکھاڑہ میں سونیا حسین کے ساتھ اداکاری کرتے نظر آئیں گے۔

کچھ عرصہ قبل فیروز خان کو اپنی سابقہ اہلیہ علیزہ سلطان سے تنازع کے باعث ڈرامہ سانول یار پیا کو چھوڑنا پڑا تھا کیونکہ ڈرامے میں موجود اداکارہ اقرا عزیز نے فیروز کے ساتھ کام کرنے سے انکار کردیا تھا۔

دوسری جانب اداکار عمران عباس نے بھی اپنی انسٹا گرام پوسٹ کے زریعے بتایا ہے کہ وہ جلد اداکارہ نیلم منیر کے ساتھ ایک نئے ڈرامے میں نظر آنے والے ہیں۔

عمران عباس آخری بار ڈرامہ امانت جبکہ نیلم منیر آخری بار ڈرامہ پیار دیوانگی میں نظر آئی تھیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

02

بھارت کی معروف اداکارہ پرینیتی چوپڑا کی بھارتی سیاستدان راگھؤ چڈا سے منگنی کی تقریب 13 مئی کو نیو دہلی میں منعقد ہوگی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق دونوں کے درمیان ریلیشن شپ کی خبریں مختلف مقامات پر ایک ساتھ دیکھے جانے کے بعد سامنے آئی تھیں، پرینیتی چوپڑا اور راگھؤ چڈا نے اپنے تعلق کے متعلق اب تک زبان نہیں کھولی ہے اور منگنی کی تقریب تک ان دونوں نے خاموش رہنے کا فیصلہ کیا ہے۔

منگنی کی خبروں کو تقویت اس وقت ملی جب اداکارہ کے ساتھی ہارڈی ساندھو نے ایک میڈیا بریفنگ میں کہا تھا کہ میں بہت خوش ہوں کہ یہ بالآخر ہونے جارہا ہے اور میری پرینیتی کیلئے نیک تمنائیں ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

03

 پسوڑی کے بعد علی سیٹھی اور شے گل کا ایک اور گانا لیفٹ رائٹ جاری کر دیا گیا، گانے میں مانو، عبداللہ صدیقی نے بھی اپنی آواز کا بھی جادو جگایا ہے۔

2022کے مشہور ترین میوزیکل ٹریک کے گلوکار علی سیٹھی اور شے گل ایک سال بعد پھر ایک ساتھ ایک نئے گانے میں جلوہ گر ہوئے ہیں، گانے کا ٹائٹل لیفٹ رائٹ رکھا گیا ہے جس کے میوزک کو عبداللہ صدیقی نے پروڈیوس کیا ہے جبکہ اس گانے کے بول تمام چار گلوکاروں علی سیٹھی، شے گل، مانو اور عبداللہ صدیقی نے لکھے ہیں۔


0/Post a Comment/Comments