پشاور: پی ٹی آئی رہنما کو گرفتاری سے بچانے والا ایس ایچ او گرفتار

 

خیبرپختونخوا میں لوگوں کو جلاؤ گھیراؤ پر اکسانے والے پی ٹی آئی کے سابق ایم پی اے کو گرفتاری سے بچانے پر ایس ایچ او کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا۔

9 مئی کو عمران خان کی گرفتاری کے بعد ملک بھر میں ہونیوالے احتجاج اور مظاہروں میں سرکاری اور غیر سرکاری املاک کو شدید نقصان پہنچایا گیا، فوجی تنصیبات کے ساتھ ساتھ پشاور میں ریڈیو پاکستان کی عمارت کو بھی جلا کر خاکستر کر دیا گیا۔

مقدمے کے متن کے مطابق ایس ایچ او گلبرگ فواد علی تحریک انصاف کے سابق ایم پی اے ملک واجد کے ساتھ رابطے میں ملوث پائے گئے۔

ملک واجد کا کارکنان کو لوٹ مار اور جلاؤ گھیراؤ کیلئے اکسانے میں اہم کردار تھا، ایس ایچ او ورکرز کو اکسانے والے سابق ایم پی اے کو گرفتاری سے بچانے کیلئے فونز بند کرنے کا کہتے رہے۔

مقدمے کے مطابق ایس ایچ او فواد علی سابق ایم پی اے ملک واجد کو دیگر معلومات دینے میں بھی ملوث پائے گئے، ایس ایچ او کے خلاف سب انسپکٹر حسن علی کی مدعیت میں تھانہ گلبرگ میں مقدمہ درج کیا گیا اور ایس ایچ او تھانہ گلبرگ کو گرفتار کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔

0/Post a Comment/Comments