پاکستان تحریک انصاف کی مرکزی سینئر نائب صدر ڈاکٹر شیری مزاری,علی نواز اعوان کی میڈیا سے گفتگو


رہنما تحریک انصاف شیری مزاری نے میڈیا سے گفتگو کے دوران کہا کہ ایک سال ہو گیا ہے رجیم چینج کے بعد ظلم و جبر قائم ہے ۔ہمیں آئین حق دیتا ہےکہ ہم پیس فل پروٹیسٹ کریں گےہفتے کے دن خان صاحب نے کال دی تھی احتجاج کی  پولیس نے لوگوں کے دروازے توڑے ، ورکرز کو خوف زدہ کیا گیا ،  اسلام آباد میں خواتین کے ساتھ تشدد کیا گیا ہماری خواتین ریلی میں نہیں تھی صرف کھڑی تھی ۔ ہائی کورٹ کے جج نے حکم دیا تھا کہ ڈی سی فنڈامنٹل رائیٹس کے تحت  ہمیں ہمارا حق دیا جائے۔ڈی سی صاحب نے جمعہ کے دن اجازت نہیں دی ، آئی جی اسلام آباد جواب دے ۔ آئی جی  نے کیوں آئیں کی دھجیاں اڑائی ، ہمیں اس کا جواب چاہیے۔ جب ریلی چلی گئی اس کے بعد تشدد کیا گیا ۔ گجرات میں ہماری خواتین پر تشدد کیا گھروں میں گھس کر ہم یو این سے اتماس کرتے ہیں کے انسانی حقوق کے تحفظ کی تنظیمیں نوٹس لیں 


صدر اسلام آباد تحریک انصاف نواز اعوان نے کہا کہ  جب سے اسلام آباد میں نئے آئی جی آئے ہیں وہ لاہور سے کرپشن کر کے بھاگے تھے انھیں واپس لایا گیا ۔ ساڑھے تیرہ سو لوگوں کے اوپر ایف آئی آر کاٹی گئی ۔ ابھی ڈی سی پرمیشن نہیں دے رہا آئی جی صاحب آپ کے پاس ورنٹ گرفتاری نہیں تو کیوں ایسا کرتے ہیں۔ تاریخ میں اتنا ظلم نہیں دیکھا گیا ۔ تحریک انصاف کے اوپر تشدد کیا گیا ، دوسری جانب ڈیڈھ ارب مالیت کی گاڑیاں چوری ہو چکی ہے۔ اسلام آباد میں قتل عام جاری ہے ۔ ۔لوگ مہنگائی پر نکلیں گے اور اپنا حساب چکتا کریں گے

0/Post a Comment/Comments