انٹرنیشنل نیوز

 


 

01

 

امریکی ریاست ٹیکساس کے شاپنگ سینٹر میں فائرنگ سے 8 افراد ہلاک اور 7 زخمی ہوگئے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق الین (Allen) شہر کے ایک شاپنگ سینٹر میں حملہ آور نے فائرنگ کردی، پولیس کی جوابی فائرنگ میں ملزم مارا گیا۔

امریکی میڈیا کے مطابق فائرنگ سے کم از کم 7 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں جن میں پانچ برس کا بچہ بھی شامل ہے،  نعشوں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

ایک عینی شاہد نے مقامی میڈیا کو بتایا کہ حملہ آور تنہا تھا  اور اس نے شاپنگ سینٹر کے باہر سے ہی فائرنگ شروع کردی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مشتبہ حملہ آور کی گاڑی کی شناخت کرلی گئی ہے۔ٹیکساس کے گورنر گریگ ایبٹ نے فائرنگ کے واقعے کو ’ناقابل بیان سانحہ‘ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ریاست مقامی حکام کو ہر قسم کی مدد فراہم کرنے کے لیے تیار ہے۔رپورٹس کے مطابق فائرنگ والے علاقے میں جنوب ایشیائی شہریوں کی بڑی تعداد آباد ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

02

 

بھارتی مسافر طیارے میں خاتون کو بچھو نے کاٹ لیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق واقعہ گزشتہ ماہ پیش آیا، ایئر انڈیا کا جہاز ناگپور سے ممبئی جارہا تھا۔بھارتی ایئر لائن کا کہنا تھا کہ ایئرپورٹ پر اترنے کے بعد ڈاکٹر نے خاتون کا معائنہ کیا اور بعد ازاں ہسپتال میں علاج کے بعد انہیں ڈسچارج کردیا گیا۔

 بھارتی ایئر لائن نے واقعے کو بدقسمتی قرار دیتے ہوئے کہاکہ پروٹوکول کے مطابق طیارے کا مکمل معائنہ کر کے بچھو کو ڈھونڈ لیا گیا اور جہاز میں فیومیگیشن بھی کردی گئی۔بھارتی میڈیا کے مطابق اس سے قبل اسی کمپنی کے طیارے سے سانپ بھی مل چکا ہے

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

03

 امریکا کا ایف 16 لڑاکا طیارہ جنوبی کوریا میں تربیتی پرواز کے دوران گر کر تباہ ہوگیا۔

غیرملکی خبر ایجنسی کے مطابق امریکی لڑاکا طیارہ سیئول کے جنوب میں کھیتوں میں گرا تاہم واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ، اس حوالے سے امریکی فضائیہ نے بھی تصدیق کردی ہے۔امریکی فضائیہ کا کہنا ہے کہ ایف 16 طیارہ سیئول میں اوسان ایئر بیس کے قریب صبح 9 بج کر 45 منٹ پر کھیتوں میں گرا، پائلٹ حادثے سے قبل بحفاظت طیارے سے نکلنے میں کامیاب رہا۔

امریکی فضائیہ کے مطابق تربیتی پرواز کے دوران طیارہ کریش کرنے کی تحقیقات کی جارہی ہیں۔

خیال رہے کہ واشنگٹن سیئول کا اہم سیکیورٹی اتحادی ہے اس کے جنوبی کوریا میں تقریباً 28 ہزار 500 فوجی تعینات ہیں تاکہ شمالی کوریا کی جانب سے محفوظ رہا جاسکے ۔


0/Post a Comment/Comments