دلچسپ و عجیب

 

 

01

چین میں ایک خاتون کان میں تکلیف اور مستقل گھنٹی بجنے کی آوازیں سنائی دینے کی شکایت لیکر ہسپتال آئی تو ڈاکٹر نے تفصیلی معائنے کے بعد جب اسے کان میں درد اور گھنٹیوں کی آوازیں سنائی دینے کا سبب بتایا تو وہ ششدر رہ گئی۔

چین کے صوبے سیچوان کے ہسپتال کے ماہر ڈاکٹر ہان چنگ لونگ نے اینڈوسکوپی کرتے ہوئے خاتون کو بتایا کہ اس کے دائیں کان میں مکڑی نے گھر بنایا ہوا ہے اور مکڑی کا پورا خاندان اس کے کان میں رہائش پذیر ہے!ڈاکٹر نے ابتدائی طور پر جب کان کے پردے کا معائنہ کیا تو اسے کوئی غیرمعمولی بات محسوس نہیں ہوئی مگر جب تفصیلی معائنہ کیا تو کان کے پردے کے پیچھے کوئی چیز حرکت کرتی ہوئی دکھائی دی۔بعدازاں ڈاکٹرہان چنگ لونگ نے اینڈو سکوپی کرنے کا فیصلہ کیا، اس دوران انکشاف ہوا کہ اوپر دکھائی دینے والا پردہ دراصل کان کا پردہ نہیں بلکہ مکڑی کا بنایا گیا جالا تھا۔ یہ تمام کارروائی ڈاکٹر نے خصوصی آلے کی مدد سے انجام دی جس پر ویڈیو کیمرا لگا ہوا تھا، یوں یہ تمام کارروائی کیمرے کی آنکھ میں محفوظ ہوگئی.

02

تحقیق سے ایک ایسی مکڑی کے بارے میں معلوم ہوا ہے جسے بھوک لگے تو اس کا براہ راست اثر اس کی بینائی پر ہوتا ہے، یہ عجیب و غریب مگر خوبصورت مکڑی مسلسل بھوک کی وجہ سے اندھے پن تک جا پہنچتی ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق یونیورسٹی آف سنسناٹی کے ماہرین حیاتیات کا کہنا ہے کہ بولڈ جمپنگ سپائیڈر ایک اعلیٰ معیار کی رنگین بصارت رکھنے والی مکڑی ہے، اس مکڑی کی مرکزی بڑی آنکھیں رنگین اور دائیں بائیں کی چھوٹی آنکھیں بلیک اینڈ وائٹ رنگ دکھاتی ہیں۔تحقیق کیلئے ’اوپتھیلمواسکوپ‘ نامی آلہ بنایا گیا جسے مکڑیوں اور دیگر حشرات کی بصارت کو جانچنے کیلئے استعمال کیا جاتا ہے، اس مخصوص آلے کی مدد سے کیڑے مکوڑوں کی ریٹینا کا بغور مشاہدہ کیا جا سکتا ہے، اسی آلے کی مدد سے دوران تحقیق مکڑی کی بصارت میں کمی کا مشاہدہ کیا گیا۔

03

 کولمبیا کی 39 سالہ خاتون کےپیٹ میں شدید درد ہونےپر انکشاف ہوا کہ ان کے معدے میں جراحی والی خمیدہ سوئی پھنسی ہے جو گیارہ برس قبل ایک آپریشن کے بعد وہاں رہ گئی تھی۔سال 2012 میں اپنےچوتھےبچے کی پیدائش کےبعد انہوں نے اپنے گاؤں کے ایک چھوٹے ہسپتال سے رابطہ کیا تاکہ وہ خاندانی منصوبہ بندی کے تحت فیلوپین ٹیوب بند کراسکیں، کامیاب آپریشن کے بعد وہ اپنے گھر آگئیں لیکن چند روز بعد انہیں شدید درد محسوس ہونے لگا۔وہ ڈاکٹر بدلتی رہیں اور ہر ڈاکٹر نے پیراسیٹامول سے لے کر طاقتور ترین دردکش ادویات تجویز کی گئیں، اس طرح وہ ہر درجے کی پین کِلر ادویہ کھاتی رہیں لیکن درد دور نہیں ہوا۔نومبر 2022 میں الٹراساؤنڈ اور تفصیلی ایم آر آئی کیا گیا تو معلوم ہوا کہ پیٹ میں ایک موٹی خمیدہ سوئی اور جراحی کا دھاگہ بھی موجود ہے۔بعض حوالے سےمعلوم ہوا ہے کہ گیارہ برس پہلے جس سرجن نے ان کا آپریشن کیا تھا اس نے اپنی غلطی ماننے سے انکار کردیا ہے۔


 

 

 


0/Post a Comment/Comments