سپورٹس نیوز

 


 

01

سٹار فٹ بالر لیونل میسی نے سعودی عرب جانے پر اپنے کلب پی ایس جی سے معافی مانگ لی۔

میسی نے سوشل میڈیا پر جاری ویڈیو پیغام میں کہا کہ وہ بغیر اجازت لیے سعودی عرب کا دورہ کرنے پر اپنے ساتھیوں اور کلب سے معذرت چاہتے ہیں، میچ کے بعد چھٹی ملی تو سعودی عرب کا دورہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ پہلے بھی سعودی عرب کا دورہ شیڈول کرکے منسوخ کیا تھا، دورہ سعودی عرب پر معذرت خواہ ہوں اور کلب کے فیصلے کا انتظار کر رہا ہوں۔

خیال رہے کی فٹبالر لیونل میسی کے کلب پی ایس جی نے بغیر اجازت سعودی عرب جانے پر میسی کو 2 ہفتے کیلئے معطل کر دیا تھا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

02

پاکستان اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں آخری ون ڈ ے میں آج آمنے سامنے ہوں گی، مسلسل چار فتوحات کے بعد گرین شرٹس نے وائٹ واش پر نظریں جمالیں، کپتان بابر اعظم آج ون ڈے کیریئر کا 100 واں میچ کھیلیں گے

پاک نیوزی لینڈ سیریز کا آخری معرکہ آج ایک بار پھر کراچی کے نیشنل سٹیڈیم میں ہوگا، سہ پہر ساڑھے تین بجے ٹیمیں ان ایکشن ہوں گی، مسلسل چار فتوحات کے بعد گرین شرٹس کی کلین سویپ پر نظریں مرکوز ہیں، جیت کی صورت میں پاکستان کی آئی سی سی رینکنگ میں پہلی پوزیشن مستحکم ہوجائے گی۔بابر اعظم کیریئر کا 100 واں میچ کھیلیں گے، قومی کپتان نے پاکستان کی جانب سے سو میچ کھیلنا بڑا اعزاز قرار دے دیا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

03

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان راشد لطیف نے ون ڈے رینکنگ میں پاکستان ٹیم کے پہلی پوزیشن پر آنے پر الگ ہی اور دلچسپ انداز میں تبصرہ کیا ہے۔راشد لطیف نے ایک سوشل میڈیا پیغام میں کہا کہ بہترین وقت پر نمبر ون پوزیشن حاصل کی گئی جس میں بابر، فخر، امام، شاہین اور شاداب کی رینکنگز بھی شامل ہیں۔

سابق کپتان نے لکھا کہ یہ ایشین کرکٹ کونسل، انٹرنیشنل کرکٹ کونسل اور ان کے اسپانسرز کو کوئی بھی فیصلہ کرنے سے پہلے سوچنے پر مجبور کر دے گا۔راشد لطیف نے لکھا کہ پاکستان ایک طاقت ہے اور اس کا مظاہرہ انہوں نے ایک بار پھر کر دیا ہے

۔

0/Post a Comment/Comments