معروف بھارتی فلم ساز نے عمران خان پر گانا چرانے کا الزام لگادیا


 بھارت کے نامور فلم ساز وویک رنجن اگنی ہوتری نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان پر  اپنی متنازع فلم ’دی کشمیر فائلز‘ کا گانا چرانے کا الزام عائد کیا ہے۔

وویک رنجن نے ٹوئٹر پر عمران خان کے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے شیئر کی جانے والی ویڈیو پوسٹ کی، ویڈیو سے متعلق بھارتی فلم ساز نے دعویٰ کیا کہ ویڈیو کے پیچھے چلنے والا گانا 'ہم دیکھیں گے' ان کی فلم کشمیر فائلز کا آفیشل گانا ہے۔

بھارتی فلم ساز نے واضح کیا کہ پاکستانی شاعر فیض احمد فیض کی تحریر کردہ اس نظم کے کئی ورژنز ہیں اور مذکورہ ورژن کے نشریاتی حقوق انہوں نے فیض ہاؤس سے حاصل کررکھے ہیں۔

0/Post a Comment/Comments