جناح ہاؤس جلاؤ گھیراؤ کیس : محکمہ داخلہ پنجاب نے تحقیقات کیلئے جے آئی ٹی تشکیل دیدی

 

جناح ہاؤس جلاؤ گھیراؤ کیس : محکمہ داخلہ پنجاب نے تحقیقات کیلئے جے آئی ٹی تشکیل دیدی


محکمہ داخلہ پنجاب نے جناح ہاؤس میں توڑ پھوڑ اور جلاؤگھیراؤ کے کیس کی تحقیقات کے لیے جے آئی ٹی تشکیل دے دی ، اس حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔

جناح ہاؤس میں توڑ پھوڑ اور جلاؤ گھیراؤ کے کیس میں محکمہ داخلہ پنجاب کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن میں ایس پی انویسٹی گیشن اقبال ٹاؤن عقیلہ نیاز نقوی کو جے آئی ٹی کا کنونیر مقرر کیا گیا ہے ۔

نوٹیفکیشن کے مطابق پولیس کے چار دیگر افسران کو بھی جے آئی ٹی کا ممبر مقرر کیا گیا ہے۔

0/Post a Comment/Comments