انٹرنیشنل نیوز

 

 

01

سوڈان میں فوج اور پیراملٹری فورسز کے درمیان جھڑپیں ، فوج جنگ بندی میں مزید 72 گھنٹے کی توسیع کیلئے رضامند ہوگئی۔سوڈان میں متحارب افواج نے اتوار کے روز ایک دوسرے پر جنگ بندی کی تازہ خلاف ورزیوں کا الزام عائد کیا ہے لیکن دونوں فریقوں نے کہا ہے کہ جنگ بندی کے باضابطہ معاہدے کی مدت اتوار کی نصف شب ختم ہونے والی تھی مگر اب اس میں مزید 72 گھنٹےکی توسیع کی جائے گی۔سوڈانی فوج کے مطابق پیراملٹری فورسز کے ساتھ 72 گھنٹوں کی جنگ بندی پر راضی ہیں، امید ہے کہ باغی جنگجو جنگ بندی کا احترام کریں گے۔

02

بھارتی پنجاب کے شہر لدھیانہ کے علاقے میں گیس لیکج کا واقعہ پیش آیا ہے جس میں 9 افراد ہلاک ہوگئے۔بھارتی میڈیا کے مطابق گیس لیکج کی وجہ سے 11 افراد کی حالت بگڑ گئی جنہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔میڈیا رپورٹس کےمطابق رہائشی علاقے میں ایک فیکٹری سے گیس لیک ہوئی تھی جس وجہ سے لوگوں کو سانس لینے میں دشواری کا سامنا کرنا پڑ رہا تھا۔بھارتی میڈیا کے مطابق علاقے کو سیل کر دیا گیا ہے اور مقامی لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کو کہا گیا ہے۔اطلاع ملنے پر پولیس اورانتظامیہ کی ٹیم موقع پر پہنچ گئی ہے۔

03

امریکی صدر جو بائیڈن نے اپنی انتخابی مہم کے آغاز پر ہی ملک کے اہم میڈیا ہاؤسز کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ جھوٹ اور فریب سے عوام کو دھوکا دینے کا عمل بند کیا جائے۔اپنے ایک بیان میں امریکی صدر جو بائیڈن نے کہا کہ تاریخ کی کتابوں سے سچ کو ختم نہیں کیا جاسکتا لیکن میڈیا ہاؤسز جھوٹ کے پلندے بنا کر نوجوان نسل کو گمراہ کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ جھوٹی سازشی تھیوریز کی بنا پر سچ کو دفن کرنے کا سلسلہ بند ہو نا چاہے کیونکہ یہ عوام کو دھوکا دینے کے مترادف ہے، سازش اور بددیانتی سے بار بار جھوٹ بولا جا رہا ہے جس سے معاشرے میں نفرت پیدا ہو رہی ہے۔

0/Post a Comment/Comments