ھیڈلائینز نیوز

 



 

گھوٹکی میں پولیس چوکی پر ڈاکوؤں کا حملہ 2 اہلکار شہید تیسرا زخمی ۔

پولیس اہلکار علی گوہر موقع پر ہی جام شہادت نوش کر گئے۔پولیس اہلکار اشوک کمار بھی زندگی کی بازی ہار گئے۔

ایک پولیس اہلکار عزیز میرانی فائرنگ کی زد میں آ کر زخمی ہوا۔

پولیس کے مطابق ڈاکوؤں نے پانچھ میل پولیس چوکی پر حملہ کیا۔

…………………………….

02

لاہور میں سی آئی اے پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ پیشہ ور شوٹر ہلاک

ملزم عثمان قتل کیس میں اشتہاری تھا۔سی آئی اے حکام کے مطابق ملزم کو نشاندہی کے لیے ہربنس پورہ لانےپر ساتھیوں نے فائرنگ کی۔زخمی ملزم ہسپتال منتقلی کے دوران ہلاک ہو گیا۔

………………………………………

03

دیر بالا میں بارش کے بعد ندی نالوں میں طغیانی سیلابی ریلے سے کئی پل بہہ گئے۔درجنوں گاڑیوں پر سوار مسافر کو ریسکیو کرنے کا عمل جاری ۔میانہ خوڑ میں طغیانی کے باعث چترال کا زمینی رابطہ منقطع شہریوں کا داخلہ بند۔

پولیس اور لیویز اہلکار امدادی سرگرمیوں میں مصروف۔

بین درہ براول کے مقام پر لینڈ سلائیڈنگ ،پتھر گرنے سے مکان زمین بوس ۔لینڈ سلائیڈنگ سے ایک بچہ جاں بحق خواتین اور دیگر بچے زخمی۔

…………………………

04

پنجاب میں انتخابات فی الحال نہیں ہو سکتے، اداروں نے ہاتھ کھڑے کردیے

مطلوبہ فنڈز اور سیکورٹی دستیاب نہ ہونے کی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع۔رپورٹس الیکشن کمیشن ،اسٹیٹ بینک، وزارت خزانہ وزارت دفاع نے جمع کرائیں ۔الیکشن کمیشن نے موقف اپنایا کے عدالتی حکم کے بعد بھی اسٹیٹ بینک سے فنڈزنہیں ملے۔وزارت خزانہ کی رپورٹ میں کابینہ اور پارلیمان کے فیصلوں کی تفصیلات شامل۔

وزارت دفاع کی تمام اسمبلیوں کے الیکشن ایک ساتھ کرانے کی استدعا ۔

…………………….

05

عمران خان کہتے ہیں توہین عدالت پر پہلے گیلانی نے نا اہلی بھگتی،اب شہباز شریف بھگتے گا۔

سپریم کورٹ کا فیصلہ نہ مان کر حکمران غلط روایت ڈال رہے ہیں۔چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے پرویز الہی کی ملاقات انتخابی ٹکٹوں پر بات چیت۔عمران خان نے پرویز الہی سے مونس الٰہی کے خریت دریافت کی ۔پرویزالہی بولے الیکشن روکنے کے لیے غیر آئینی ہتھکنڈے استعمال کیے جارہے ہیں ۔نا اہل حکمرانوں کو ہر غیر آئینی اقدام کا جواب دینا ہو گا۔

……………………

0/Post a Comment/Comments