پنجاب میں انتخابات کے فیصلے پر نظرثانی کی درخواست پر سماعت آج ہوگی


 سپریم کورٹ میں پنجاب اسمبلی کے انتخابات کے فیصلے پر نظرثانی کیلئے دائر الیکشن کمیشن کی درخواست پر سماعت آج ہوگی۔

چیف جسٹس عمرعطا بندیال کی سربراہی میں 3 رکنی خصوصی بینچ کیس کی سماعت کرے گا، جسٹس اعجاز الاحسن اور جسٹس منیب اختر 3 رکنی خصوصی بینچ کا حصہ ہوں گے۔

قبل ازیں چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 3 رکنی بینچ نے پنجاب میں 14 مئی کوانتخابات کروانے کا حکم دیا تھا۔

0/Post a Comment/Comments