بزنس نیوز

 


 

01

فلور ملز ایسوسی ایشن نے ہڑتال ختم کرنے کا اعلان کر دیا۔

محکمہ فوڈ کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے چیئرمین فلور ملز ایسوسی ایشن چودھری عامر نے کہا کہ 3 دن سے ہماری فلور ملز بند پڑی ہیں، اندرون سندھ سے گندم لانے پر پابندی لگا دی گئی تھی، اس پابندی کو ہٹانے کی یقین دہانی کر دی گئی جس کے بعد ہڑتال ختم کر رہے ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

02

 نادرا اور ورچوئل ریمیٹنس گیٹ وے کے درمیان ڈیجیٹل ادائیگیوں کے نظام میں مزید بہتری کیلئے معاہدہ ہو گیا۔

معاہدے سے آسان موبائل اکاؤنٹ صارفین کو شاندار سہولیات حاصل ہوں گی، این آئی ایس پیمنٹ کلیکشن سروسز اور امریکی ڈالر میں رقوم وصولی کی سہولت کا اجراء کیا جائے گا۔

نادرا کے ذریعے موبائل اکاؤنٹ کے حامل 7.7 ملین سے زائد افراد کو سہولیات فراہم کی جائیں گی، سہولیات کے ذریعے 59 ارب روپے سے زائد کا لین دین ہو چکا ہے۔

ترجمان نادرا نے بتایا ہے کہ خواتین کا تناسب پاکستان میں پہلی بار 39 فیصد تک پہنچ چکا ہے، نئے معاہدے کے بعد صارفین کو رقم وصول کرنے میں مزید آسانی ہو گی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

03

آئی ایم ایف مشن چیف برائے پاکستان نیتھن پورٹر نے پاکستان اور عالمی مالیاتی ادارے کے درمیان جاری مذاکرات پر بیان جاری کر دیا۔

آئی ایم ایف مشن چیف نے کہا ہے کہ پاکستان کے ساتھ 9 ویں جائزے پر مسلسل کام کر رہے ہیں، اس جائزے کو مکمل کرنے کے لیے ضروری اصلاحات کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔

نیتھن پورٹر نے کہا کہ 9 ویں جائزے کے کامیابی سے مکمل ہونے پر پاکستان کو ضروری فنانسنگ جاری ہو گی اور 9 ویں جائزے کی کامیابی سے سٹاف لیول معاہدہ ہوسکے گا۔


0/Post a Comment/Comments