انٹرنیشنل نیوز

 


:

01

برطانوی شاہ چارلس تاج پوشی کے دن700 سال قدیم کرسی پر بیٹھیں گے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق برطانیہ کے شاہ چارلس کی تاجپوشی رواں ہفتے 6 مئی کوہوگی، اس روز کرسیوں کے ایک گروپ کے استعمال کا مشاہدہ کیا جائے گا۔

تاریخی سینٹ ایڈورڈ کی کرسی جو 700 سال سے زیادہ پہلے بنائی گئی تھی اور پہلی مرتبہ 1308 میں کنگ ایڈورڈ دوم کی تاجپوشی کے موقع پر استعمال ہوئی تھی وہی کرسی چارلس کی تاجپوشی کے وقت استعمال کی جائے گی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

02

شام نے اردن اور عراق کے ساتھ اپنی سرحدوں سے منشیات کی سمگلنگ کے خاتمے کیلئے تعاون کرنے پر اتفاق کیا ہے.

عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق شام کے 12 سالہ تنازعے کے خاتمے کے لیے اردن کے دارالحکومت عمان میں ایک تاریخی اجلاس ہوا جس میں خلیجی ممالک بشمول شام کے سفارت کاروں نے شرکت کی۔

شام، مصر، عراق، سعودی عرب اور اردن کے وزرائے خارجہ نے ملاقات کی جس میں اس بات پر تبادلہ خیال کیا گیا کہ کس طرح شام کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لایا جائے۔

اجلاس کے بعد جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ شرکا ممالک کے سفارتکاروں نے لاکھوں بے گھر شامیوں کی رضاکارانہ وطن واپسی کے راستوں کی آسانی اور شام کی سرحدوں سے منشیات کی اسمگلنگ سے نمٹنے کے لیے مربوط کوششوں پر تبادلہ خیال کیا ہے

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

03

 امریکی کمیشن برائے بین الاقوامی مذہبی آزادی نے ایک بارپھربھارت کوبلیک لسٹ کرنے کا مطالبہ کردیا۔

امریکی کمیشن نے بائیڈن انتظامیہ سے مذہبی آزادی پربھارت کو بلیک لسٹ کرنے کا مطالبہ کیا اور کہا کہ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی حکومت میں اقلیتوں سے سلوک خراب ہوتا جا رہا ہے۔

امریکی کمیشن کا کہنا تھاکہ بھارت میں امتیازی قوانین سے انتہا پسند گروپوں کا اقلیتوں پرتشدد کا کلچر فروغ پا رہا ہے، امریکی کمیشن نے مطالبہ کیا کہ امریکی محکمہ خارجہ بھارت کو مذہبی آزادی کی خلاف ورزیوں پربلیک لسٹ میں شامل کرے۔

امریکی کمیشن سالانہ رپورٹ میں بھارت میں مسلمانوں اور عیسائیوں سے نارواسلوک کی نشاندہی کرچکا ہے اور کمیشن مسلسل 4 سال سے محکمہ خارجہ سے بھارت کوبلیک لسٹ کرنے کا مطالبہ کر رہا ہے

0/Post a Comment/Comments