انٹرٹینمنٹ نیوز

 


 شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان نے اپنے کپڑوں کا برانڈ لانچ کردیا جسے سوشل میڈیا پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔

اداکار کے مداح اس برانڈ کے شدت سے منتظر تھے کیوں کہ اس کی تشہیری مہم شاہ رخ خان نے خود چلائی اور وہ اس کے برانڈ ایمبیسڈر تھے، جیسے ہی برانڈ کی لانچنگ کا اعلان ہوا تو مداحوں کی بڑی تعداد نے خریداری کیلئے ویب سائٹ کا رخ کیا لیکن وہاں کپڑوں کی قیمتیں دیکھ کر ان کے ہوش اڑ گئے۔

آریان خان کے برانڈ میں صرف جیکٹ کی قیمت دولاکھ، شرٹ کی قیمت 33 ہزار اور ٹی شرٹ کی قیمت 24 ہزار انڈین روپے رکھی گئی ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

02

 بھارتی سپر سٹار سلمان خان نے کہا ہے کہ وہ یو اے ای میں خود کو بھارت سے زیادہ محفوظ خیال کرتے ہیں۔

 اداکار کا کہنا تھا کہ سیکورٹی ہونا، غیر محفوظ رہنے سے بہتر ہے اور قتل کی دھمکیوں کے بعد اب ان کیلئے ممکن نہیں رہا کہ وہ بائیک چلائیں یا اکیلے سفر کریں۔

یو اے ای میں اپنی سیکورٹی کے حوالے سے اداکار کا کہنا تھا کہ جب وہ دبئی میں ہوتے ہیں تو انہیں کسی چیز کی ضرورت نہیں ہوتی اور وہ خود کو مکمل طور پر محفوظ سمجھتے ہیں۔

اداکار کو عید کے بعد اپنے گارڈز کے ساتھ دبئی مال میں دیکھا گیا تھا جہاں وہ اطمینان کے ساتھ واک کر رہے تھے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل یو اے ای کے وزیراعظم شیخ محمد بن راشد ال مختوم دعویٰ کرچکے ہیں کہ دبئی دنیا کا محفوظ ترین شہر ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

03

پاکستان کی معروف صوفی اور فوک گلوکارہ صنم ماروی کی تصویر نیویارک سٹی کے ٹائمز سکوائر کی زینت بن گئی۔

معروف میوزک سٹریمنگ سروس سپاٹیفائی کی جانب سے صنم ماروی کو ایکوئیل پاکستان پروگرام کے تحت ماہ اپریل کا ایمبیسڈر منتخب کیا گیا تھا،صنم ماروی کو اعزاز ملنے کے بعد ان کی تصویر نیویارک سٹی کے ٹائمز سکوائر کے ڈیجیٹل بل بورڈ پر لگائی گئی ہے۔

سپاٹیفائی نے اپنے انسٹاگرام پیج پر تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ  صنم ماروی کے ساتھ ٹائمز سکوائر میں صوفی عہد ، ماروی صنم کو اپنی خوبصورت آواز کے ساتھ پوری دنیا میں شناخت حاصل ہے اور وہ لاکھوں لوگوں کو اپنے فن سے مسحور کرچکی ہیں۔


0/Post a Comment/Comments