دلچسپ و عجیب

 


 دنیا کے قدیم اور نادر ہیرے 'لگونا بلیو' کی فروخت کا اعلان کردیا گیا۔

1970 میں اس کی دریافت کے بعد یہ پہلا موقع ہے جب غیر معمولی قیمتی پتھر فروخت کے لیے پیش کیا جارہا ہے، یہ شاندار قیمتی ہیرا یکم مئی 2023 کو میٹ گالا کے ریڈ کارپٹ پر پیش کیا گیا۔

جواہرات کی نیلامی کرنے والی کمپنی سوتھبی نے اس کے بارے میں بتایا کہ فطرت کے آغاز کے ساتھ ایک ارب سال پہلے یہ ہیرا اپنی خام شکل میں پیدا ہوا تھا جو وقت گزرنے کے ساتھ نیلے رنگ میں روشن ہو گیا۔

اسے 12 سے 16 مئی 2023 تک جنیوا میں سوتھبی کے لگژری ویک میں نمائش اور فروخت کے لیے پیش کیا جائے گا،نیلامی کے منتظمین پر امید ہیں کہ ہیرا 25 ملین ڈالر سے زیادہ میں فروخت ہوگا حالانکہ اس کا وزن صرف 2 گرام 11.16 قیراط ہے۔

منفرد نیلا ہیرا اسی یورپی مجموعہ میں 50 سال سے زیادہ عرصے سے موجود ہے اور اسے جیمولوجیکل انسٹی ٹیوٹ آف امریکا کی جانب سے نیلے ہیرے کے لیے اعلیٰ ترین درجہ دیا گیا ہے۔

غیر ترمیم شدہ، ناشپاتی کی شکل کے نیلے ہیرے کا غیر معمولی رنگ اور چمک دمک اسے تین گنا زیادہ نایاب بنا دیتا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

02

میٹ گالا کو سال کے چند بڑے فیشن ایونٹس میں سے ایک مانا جاتا ہے جس میں دنیا بھر سے تعلق رکھنے والے معروف فلمی ستارے اور ماڈلز شریک ہوتے ہیں۔

مگر 2023 کے میٹ گالا ریڈ کارپٹ کا میلہ ایک ایسے جاندار نے لوٹ لیا جو کوئی انسان نہیں بلکہ ایک لال بیگ تھا۔

نیویارک میں ہونے والے اس ایونٹ میں گلوکار ریحانہ کو آنے میں دیر ہونے کے باعث فوٹوگرافر بیزار بیٹھے تھے جس دوران لال بیگ کی ریڈ کارپٹ پر آمد ہوئی۔

ایک فوٹوگرافر نے لال بیگ کو دیکھ کر کیمرے کا رخ اس کی جانب کرکے ویڈیو بنا لی جو ٹوئٹر پر وائرل ہوگئی۔

بعد ازاں اس بن بلائے مہمان کی ویڈیو بنانے والے فوٹوگرافر نے بتایا کہ اس لال بیگ کو انتظامیہ نے کچل کر مار دیا تھا،اس لال بیگ پر لوگوں کی جانب سے ٹوئٹر پر کافی پرمزاح تبصرے بھی کیے گئے۔ 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

03

نیدرلینڈز کی پولیس نے نشے میں ڈرائیونگ کے واقعے میں ’بورس جانسن‘ نامی شخص کو گرفتار کرلیا ہے۔

عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق نیدرلینڈز کی پولیس نے نشے کی حالت میں ڈرائیونگ کرتے ہوئے ایک شخص کو گرفتار کیا لیکن پولیس اہلکار اُس کا ڈرائیونگ لائسنس دیکھ کر حیران رہ گئے جس پر اس کا نام بورس جانسن مع سابق وزیر اعظم کی تصویر کے ساتھ درج تھا۔

لائسنس میں سابق برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن کی تصویر مع صحیح تاریخ پیدائش کے درج تھی، تحقیق میں پتہ چلا کہ یہ جعلی یوکرینی ڈرائیونگ لائسنس ہے جو 2019 میں تیار ہوا تھا جبکہ 35 سالہ ڈرائیور کا تعلق گروننگن کے مغرب میں واقع چھوٹے سے قصبے زیوڈورن سے ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

 


0/Post a Comment/Comments