سپورٹس نیوز

 


:

01

قازقستان میں ہونے والے شطرنج کے عالمی مقابلے میں چینی شہری ڈنگ لیرن نے دنیا بھر کے کھلاڑیوں کو مات دے دی۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق روسی نژاد ایان نیپومنیاچی کے خلاف ایک کانٹے دار میچ کے بعد ڈینگ لیرن نے 17ویں عالمی شطرنج چیمپئن کا اعزاز اپنے نام کرلیا ہے۔30 سالہ ڈینگ نے تیز رفتار شطرنج کا پلے آف 1.5 پوائنٹس کے مقابلے میں 2.5 پوائنٹس سے جیتا۔ مقابلے کے آخری مراحل میں گیم کے فارمیٹ کو مختصر کیا گیا تھا جس میں نیپومنیاچی سے کچھ غلطیاں سرزد ہوگئیں جس کا ڈینگ لیرن نے فائدہ اٹھاتے ہوئے فتح اپنے نام کرلی۔ڈینگ لیرن نے پریس کانفرنس میں کہا کہ جس لمحے ایان نے ہارا، وہ ایک انتہائی جذباتی لمحہ تھا اور اس وقت میں اپنے جذبات پر قابو نہیں رکھ پارہا تھا۔

02

پاکستان اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں اسلام آباد سے کراچی پہنچ گئیں۔دونوں ٹیموں کو خصوصی پرواز سے کراچی لایا گیا جبکہ ائیرپورٹ سے ہوٹل تک روٹ پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے۔پانچ میچز کی سیریز کے آخری تین مقابلے نیشنل سٹیڈیم کراچی میں کھیلے جائیں گے ، دونوں ٹیمیں پیر سے نیٹ پریکٹس سیشن کریں گی،ٹریفک اور سیکورٹی کا خصوصی پلان بنایا گیا ہے۔کراچی میں پہلا ون ڈے میچ 3 مئی کو کھیلا جائے گا، سیریز کا چوتھا میچ 5 مئی جبکہ پانچواں اور آخری میچ 7 مئی کو کھیلا جائے گا۔سیریز میں پاکستان ٹیم کو 0-2 کی برتری حاصل ہے۔ 

03

 پاکستان کرکٹ ٹیم کے ڈائریکٹر مکی آرتھر کا کہنا ہے کہ بھارت میں شیڈول ورلڈ کپ 2023 جیتنا ہمارا ہدف ہے۔قومی ٹیم کے ڈائریکٹر مکی آرتھر نے اپنے عزائم کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو بھارت کے ہوم گراؤنڈ پر ورلڈ کپ جتوانا پہلا ہدف ہے، اس کے علاوہ آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں بھی قومی ٹیم کو فاتح دیکھنا چاہتے ہیں، جو ایک مشکل چیلنج ضرور ہے لیکن ناممکن نہیں۔اس موقع پر مکی آرتھر نے نوجوان بلے باز محمد حارث اور صائم ایوب کی صلاحیتوں پر بھی اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دونوں متحرک اور ناقابل یقین ٹیلنٹ ہیں، دونوں کرکٹرز میں میچ کا نقشہ تبدیل کرنے کی خوبی موجود ہے۔ نیوزی لینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز کے آغاز سے قبل نجم سیٹھی نے مکی آرتھر کو بطور ڈائریکٹر پاکستان کرکٹ ٹیم تعینات کرنے کا اعلان کیا تھا۔

0/Post a Comment/Comments