انٹرٹینمنٹ نیوز

 


:

01

 بھارتی فلمساز روہت شیٹی کی مشہور فرنچائز ’سنگھم‘ کے اگلے پارٹ میں ایکشن اداکار اجے دیوگن کے ساتھ کرینہ کپور نظر آئیں گی۔روہت شیٹی نے پچھلے برس دسمبر میں اس بات کی تصدیق کی تھی کہ دیپیکا پڈوکون لیڈی سنگھم کی صورت میں نظر آئیں گی جبکہ اب نئی اطلاعات کے مطابق کرینہ کپور ’سنگھم‘ کا دوبارہ حصہ بننے جارہی ہیں۔کرینہ کپور اس سے قبل 2011 میں اجے دیوگن کے ساتھ ’سنگھم ریٹرنز‘ میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں، فلم سے متعلق توقع کی جارہی ہے کہ وہ سال کے آخر تک سامنے آجائے گی جبکہ اجے اور کرینہ کی جوڑی واپس ہونے پر ٹیم بہت خوش ہے۔

02

 معروف بالی ووڈ اداکارہ پریتی زنٹا نے ایک وعدےکے تحت آئی پی ایل فرنچائز کنگز الیون پنجاب کے کھلاڑیوں کیلئے 120 پراٹھے بنانے کا انکشاف کیا ہے۔معروف بھارتی اداکارہ پریتی زنٹا بالی ووڈ فلموں میں اداکاری کے ساتھ ساتھ کرکٹ میں غیر معمولی دلچسپی رکھتی ہیں، پریتی زنٹا انڈین پریمئر لیگ (آئی پی ایل) کی فرنچائز کنگز الیون پنجاب کی مالک ہیں جن کا شمار آئی پی ایل فرنچائز کے متحرک مالکان میں ہوتا ہے۔حال ہی میں اپنے ایک انٹرویو کے دوران اداکارہ نے انکشاف کیا کہ سال 2009ء میں ہم ساؤتھ افریقا میں موجود تھے جہاں میں نے ٹیم کے کچن سٹاف کو آلو کے پراٹھے بنانا سکھائے کیونکہ وہاں کسی کو اچھے پراٹھے بنانا نہیں آتے تھے۔اداکارہ نے کہا کہ مجھے پراٹھے بناتا دیکھ کر کھلاڑیوں نے فرمائش کی کہ میں ان کیلئے بھی پراٹھے بناؤں جس پر میں نے وعدہ کیا کہ اگر ٹیم اگلا میچ جیت جاتی ہے تو سب کو آلو کے پراٹھے بنا کر کھلاؤں گی، پھر ٹیم اگلا میچ جیت گئی اور مجھے 120 آلو کے پراٹھے بنانے پڑے۔

03

 پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ایمان علی نے کہا ہے کہ میرے انٹرویوز کی فضول باتیں وائرل ہوجاتی ہیں اور اہم باتیں رہ جاتی ہیں۔اداکارہ ایمان علی نے نجی ٹی وی چینل کے شو میں شرکت کے دوران پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ سوشل میڈیا سے مجھے چِڑ ہے کیونکہ وہاں پر لوگ بدتمیزی کرتے ہیں اور سستے لوگوں کی طرح تصویریں ڈالنی پڑتی ہیں۔مارننگ شو کی میزبانی سے متعلق پوچھے گئے سوال کے جواب میں اداکارہ کا کہنا تھا کہ ایسے شوز میں کسی کو بھی بلا لیا جاتا ہے اور پھر فالتو لوگوں کی تعریف شروع ہوجاتی ہے جو میں نہیں کرسکتی۔


0/Post a Comment/Comments

before post content

after post