متنازع ٹویٹ کیس: اعظم سواتی کی عبوری ضمانت میں 3 روز کی توسیع


اسلام آباد کے سپیشل جج سینٹرل نے متنازع ٹویٹ کیس میں پی ٹی آئی رہنما اور سینیٹر اعظم سواتی کی عبوری ضمانت میں 3 دن کیا توسیع کر دی۔

اسلام آباد کی مقامی عدالت میں سپیشل جج سینٹرل اعظم خان نے پی ٹی آئی رہنما اعظم سواتی کے متنازعہ ٹوئٹس کیس میں عبوری ضمانت میں توسیع کیلئے درخواست پر سماعت ہوئی۔

وکیل درخواست گزار نے کہا کہ موجودہ ملکی حالات میں اعظم سواتی کو گرفتار کیا جاسکتا ہے، عدالت سے استدعا ہے کہ ایک سے 2 ماہ کیلئے عبوری ضمانت میں توسیع کی جائے، عدالت نے استدعا مسترد کرتے ہوئے 3 دن کیلئے عبوری ضمانت میں توسیع کر دی۔

عدالت نے آج حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر اعظم سواتی کو حاضری یقینی بنانے کا حکم دیتے ہوئے سماعت 18 مئی تک ملتوی کر دی۔

0/Post a Comment/Comments