اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ کے ذخائر ستمبر تک 2 ارب ڈالر سے کم ہوجائیں گے، مفتاح اسمٰعیل


 سابق وزیر خزانہ مفتاح اسمٰعیل نے کہا ہے کہ پاکستان کی اقتصادی صورتحال آنے والے مہینوں میں ’بہت مشکل‘ ہو جائے گی، پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر ستمبر کے آخر تک کم ہو کر 2 ارب ڈالر کی خطرناک سطح تک آجائیں گے۔

جرمن سفارتخانے میں کاروباری افراد سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما نے کہا کہ ملک میں جاری معاشی بحران ’پرانے کساد بازار‘ جیسا نہیں ہے۔

عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کے ساتھ 7 ارب ڈالر کا قرض پروگرام مہینوں سے معطل ہے، مرکزی بینک کے زرمبادلہ کے ذخائر 4 ارب 40 کروڑ ڈالر رہ گئے ہیں۔

مفتاح اسمعیٰل کے مطابق پاکستان کو 3 ارب 70 کروڑ ڈالر قرض ادائیگی اور 40 کروڑ ڈالر کا شرح سود 2 مہینے کے اندر ادا کرنا ہے۔

0/Post a Comment/Comments