ٹیپوسلطان کی تلوار 14 ملین پاؤنڈز میں نیلام

 

ٹیپوسلطان کی تلوار 14 ملین پاؤنڈز میں نیلام



برطانیہ میں ٹیپو سلطان کی تاریخی تلوار کو نیلامی کے لیے پیش کیا گیا جو 14 ملین پاؤنڈز میں فروخت ہوئی۔

مزاحمت و بہادری کا استعارہ اور میسور کے ٹائیگر کے نام سے مشہور ٹیپو سلطان کی تلوار فنِ ثقافت اور اسلحہ سازی کی مہارت کے اعتبار سے اپنی مثال آپ ہے، تاہم نوادرات سے لگاؤ رکھنے والا کون شخص ہوگا جو برصغیر کے بہادر اور جوان سپہ سالار حکمران کی تلوار خریدنا نہ چاہتا ہو۔

یہ تلوار 18 ویں صدی میں میسور کے حکمراں ٹیپو سلطان کے نجی کوارٹر سے ملی تھی، ٹیپو سلطان کو دھوکے سے ان کے چند ساتھیوں نے غداری کرتے ہوئے قتل کروانے میں برطانوی فوج کی مدد کی تھی۔

تاہم نیلامی کے منتظموں کو امید نہ تھی کہ تلوار کی قیمت اتنی لگ جائے گی تاہم بولی کا آغاز ہی کانٹے دار ہوا، ٹیپو سلطان کی یہ تلوار 14 ملین پاؤنڈز یعنی 4 ارب 93 کروڑ اور 90 لاکھ روپے میں فروخت ہوئی۔

عالمی خبر رساں ادارے کی ایک رپورٹ کے مطابق ٹیپو سلطان کی شہادت کے بعد انگریز فوجیوں نے سرنگا پٹم کو بُری طرح لوٹا، نیلام گھر کے مطابق ٹیپو سلطان کے قتل کے بعد ان کی یہ تلوار برطانوی میجر جنرل ڈیوڈ بیرڈ کو ان کی ہمت کے نشان کے طور پر پیش کی گئی تھی۔
 

0/Post a Comment/Comments