عام انتخابات 14 مئی کو کرانے کے حکم پر نظرِ ثانی کی اپیل، سماعت ملتوی


 سپریم کورٹ آف پاکستان میں پنجاب میں عام انتخابات 14 مئی کو کرانے کے حکم پر الیکشن کمیشن کی نظرِ ثانی کی اپیل کی سماعت آئندہ ہفتے منگل تک ملتوی کر دی گئی۔

چیف جسٹس پاکستان عمر عطاء بندیال کی سربراہی میں 3 رکنی خصوصی بینچ نے سماعت کی، جسٹس اعجازالاحسن اور جسٹس منیب اختر اس بینچ کا حصہ تھے۔

عدالت نے سیاسی جماعتوں سمیت فریقین ، پنجاب اور خیبر پختون خوا کے ایڈووکیٹ جنرلز کو نوٹسز جاری کر دیے۔

0/Post a Comment/Comments