صدر کا متاثرہ طالب علم کے 11 ہزار ڈالر واجبات واپس کرنے کا حکم

 

صدر مملکت عارف علوی نے 15 سال پرانے معاملے پر فیصلہ سناتے ہوئے نیشنل یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی (نسٹ) کو متاثرہ طالب علم کے 11 ہزار 270 ڈالر کے واجبات واپس کرنے کی ہدایت کر دی۔

صدرِپاکستان کے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر اکاؤنٹ کی جانب سے پر اس معاملے سے متعلق آگاہ کیا گیا، ایوان صدر کے پریس ونگ کے مطابق صدر مملکت کو یہ معاملہ 2022 میں بھجوایا گیا جو کہ 15 سال پرانا ہے۔

ٹوئٹ کے مطابق متاثرہ طالب علم نے 15 سال قبل ابتدائی مراحل میں ہی نسٹ یونیورسٹی کی سیٹ چھوڑ کر دوسری یونیورسٹی میں داخلہ لے لیا تھا لیکن یونیورسٹی نے فیس واپسی کی بجائے ضبط کر لی تھی۔

0/Post a Comment/Comments