بزنس نیوز

 


 

01

 دوسرے شہروں میں سفر کرنا اب مزید مشکل ہوگیا، پنجاب میں انٹر، انٹرا سٹی کرایوں میں 200 فیصد سے زائد اضافہ کردیاگیا۔پنجاب حکومت نے بھی کرایوں میں اضافے کیلئے ہری جھنڈی دکھادی، شہریوں کا کہنا ہے کہ مہنگائی سے پریشان ہیں اگر کرایوں میں اضافہ ہوا تو مزید مشکل ہو جائے گی۔لاہورمیں بڑھتے کرایوں سے پریشان شہریوں کا مزید کہنا ہے کہ پہلے ہی مہنگائی سے کی چکی میں پس رہے ہیں اب کرایوں میں اضافہ کر کے عوام پرمزید بوجھ ڈالا جارہا ہے۔ 

02

ایشیائی ترقیاتی بینک نے کہا ہے کہ پاکستان کو سیلاب سے 30 ارب ڈالر کا نقصان ہوا، فصلیں تباہ ہونے کی وجہ سے مقامی طور پر مہنگائی میں اضافہ ہوا۔ایشیائی ترقیاتی بینک نے سالانہ رپورٹ جاری کر دی ہے جس میں کہا گیا کہ سیلاب نے پاکستان کی معیشت کو بڑے پیمانے پر نقصان پہنچایا ہے۔رپورٹ کے مطابق سیلاب کی وجہ سے پاکستان میں فصلوں کی بڑی تباہی ہوئی، فصلیں تباہ ہونے کی وجہ سے پاکستان میں طلب اور رسد کا متوازن خراب ہوا، مقامی طور پر مہنگائی بڑھ گئی، پاکستان میں موسمیاتی تبدیلیوں کے نقصانات سے بچنے کے لئے ماہرین کی ضرورت ہے۔

03

وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان کی جانب سے آئی ایم ایف کے ساتھ سٹاف لیول معاہدے کی تمام شرائط پوری ہوگئیں، امید ہے کہ آئی ایم ایف کیساتھ جلد معاہدہ ہو جائے گا۔ایک بیان میں وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ سعودی عرب اور یو اے ای نے فنانسنگ کے بارے آئی ایم ایف کو آگاہ بھی کر دیا ہے۔اسحاق ڈار کے مطابق سعودی عرب کی جانب سے پاکستان کو 2 ارب ڈالر اور یو اے ای نے ایک ارب ڈالر فراہم کرنے کی تصدیق کر دی ہے۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ پاکستان اور آئی ایم ایف معاہدے کی تمام شرائط پوری ہوگئیں ہیں، امید ہے کہ آئی ایم ایف جلد سٹاف لیول معاہدہ کر کے ایگزیکٹو بورڈ سے منظور کرائے گا۔


0/Post a Comment/Comments